Kuch Panne Teri Yadoon Kai Urdu Novel By Aashu Saleem Complete PDF
Download Kuch Panne Teri Yadoon Kai by Aashu Saleem Complete.
مرکزی کردار اور خاندانی پس منظر
سیلن قریشی: کہانی کی مرکزی کردار، ایک چودہ سالہ پاکستانی لڑکی جو اپنے دادا دادی کے ساتھ پاکستان میں رہتی ہے۔ وہ ایک ابھرتی ہوئی اردو ناول نگار ہے۔
سناور قریشی (والد): سیلن کے مرحوم والد، جنہوں نے خاندان کی شدید مخالفت کے باوجود ایک امریکی خاتون سے محبت کی شادی
کی تھی۔
میلیسا براؤن (والدہ): سیلن کی امریکی ماں جو اٹلی کے شہر روما میں رہتی ہے۔ وہ پاکستان کے ماحول میں ایڈجسٹ نہ ہو سکنے کے باعث شادی کے 5 سال بعد اپنے شوہر اور بیٹی کو چھوڑ کر واپس اٹلی چلی گئی تھی
********************
اسے روما آئے تقریباً ایک ہفتہ ہو گیا تھا، اور وہ یہاں آکر حد سے زیادہ بیزار تھی۔ ایسا نہیں تھا کہ اسے روما پسند نہیں تھا بلکہ روما تو اٹلی کا بہت خوبصورت شہر تھا۔ لیکن جس “ریزن” کی وجہ سے اسے روما آنا پڑتا تھا، اس “ریزن” سے اسے سخت نفرت تھی۔ اب وہ “ریزن” کیا تھا؟ اپنی ماں سے ملنا۔ جو سولہ سال پہلے اسے اور اپنے شوہر یعنی اس کے ڈیڈ کو چھوڑ کر یہاں آگئی تھی۔
اس کی ماں تھی تو امریکن لیکن وہ اٹلی میں رہتی تھی۔ اسکے ڈیڈ “سناور قریشی” کی ملاقات اسکی مام “میلیسا براؤن” سے اٹلی کے شہر روما میں ہی ہوئی تھی۔ اور دو تین ملاقات میں ہی دونوں آپس میں دھواں دار عشق میں مبتلا ہو گئے تھے۔ اور اس عشق کا نتیجہ یہ نکلا کہ سناور قریشی نے اپنے ماں باپ کے بے حد انکار کے باوجود میلیسا
براؤن سے نکاح کر لیا۔ شادی کے بعد میلیسا نے اپنا مذہب تبدیل کیا اور نہ وہ اپنے ملک کو چھوڑنے پر راضی تھی۔ لیکن شروع شروع کی محبت تھی اس لیے سناور کی محبت میں گرفتار وہ مجبور ہو کر سناور کے ساتھ پاکستان آگئیں۔ لیکن اپنے آزاد خیال اور مختلف طرزِ زندگی کی وجہ سے سناور قریشی کے گھر والوں کے ساتھ ایڈجسٹ نہیں ہو سکیں۔
اسی لیے سناور نے میلیسا کو الگ گھر لے کر دیا۔ لیکن الگ گھر میں بھی انکی بیوی ان کے ساتھ پانچ سال سے زیادہ رہ نہیں سکیں۔ یا یہ کہنا مناسب ہو گا کہ وہ پانچ سال سے زیادہ اپنی محبت اور وفادار برقرار نہیں رکھ سکیں یا یہ کہ وہ پانچ سال سے زیادہ ایک ہی رشتے میں قید نہیں رہ سکیں اور ایک اڑتی پنچھی کی طرح اپنے گھونسلے کی طرف اڑ گئیں۔ سناور تو اپنی امریکی بیوی کی بے وفائی کے کچھ عرصے بعد ہی اس دنیا سے چل بسے تھے۔ اور اس کی ماں نے اپنے شوہر کے انتقال کے “دس سال” کے بعد اپنی بیٹی سے محبت جتاتے ہوئے اسے اپنے پاس اٹلی بلانے کا فیصلہ کیا۔ لیکن اسے اپنی ماں کی دس سال بعد جاگنے والی محبت سے کوئی لگاؤ نہیں تھا اس لیے چودہ سالہ “سیلن قریشی” نے اپنی ماں کے پاس اٹلی جانے سے منع کر دیا۔ اور دادا دادی کے پاس رہنے کو ہی فوقیت دی۔ لیکن اسکی ماں میلیسا کو اچانک چودہ سالہ سیلن سے کچھ زیادہ ہی محبت پیدا ہو گئی تھی جس کی وجہ سے سیلن کو ہر سال اپنی ماں سے ملنے روما آنا پڑتا تھا اور مجبورا ایک مہینہ اپنی ماں کے ساتھ گزارنا پڑتا کیونکہ سیلن قریشی غریب دادا دادی کے ساتھ رہتی تھی اور خود بھی غریب ہی تھی تو ہر سال اٹلی آنے جانے کا خرچہ اسکی ماں
| Novel Name: | Kuch Panne Teri Yadoon Kai |
| Writer Name: | Aashu Saleem |
| Status: | Complete |
| File Type: | PDF Format |
| Download Option: | Available Free |
