Jan Gaey Jana By Nabeela Abar Raja Urdu Novel Complete Download Pdf
Here you can Jan Gaey Jana By Nabeela Abar Raja Urdu novel complete free download pdf and online read. Download free pdf novels just with single click without any wait.
Download Jan Gaey Jana By Nabeela Abar Raja Urdu Novel Complete PDF.
جانِ گئے جاناں کے
از
نبیلہ ابرار راجہ
“میں تمہارا خون پی جاؤں گی۔”
“ہاں ڈریکولا سے کم تو نہیں آپ۔” اسامہ دل میں شاید یہ بات کہہ سکا۔ منہ پر یہ بات کہنے کی صورت میں اسے اچھی طرح پتا تھا کہ اس کے ساتھ کیا کچھ ہو سکتا ہے۔
“ٹانگیں توڑ دوں گی تمہاری مجھے جانتے نہیں ہو تم لوگ۔” میرب کا لہجہ اور انداز دونوں بہت جلالی تھے۔ کسوئی کو تو زور کا چانٹا پڑا تھا وہ اُدھر ہی سربہتے آنسوؤں کے ساتھ کتاب پر نظریں جمائے بیٹھی تھی۔ اب اسامہ کی باری تھی۔ میرب نے خاص طور پر لکڑی کا رولر منگوایا تھا ان دونوں کو پڑھانے کے لیے رکھ چھوڑا تھا۔ جس سے وہ قانوناً قانون کی خاطر تواضع ہوتی رہتی۔۔۔۔ اور آج کا تو دن ہی برا تھا مما اور دادو دونوں گھر پر نہیں تھیں۔ اس لیے محترمہ میرب کو کھلی چھٹی تھی اس نے اگلے ہاتھوں پچھلے بدلے بھی چکا دیے۔ اسامہ کا کان زور سے مروڑے جانے کے باعث لال سرخ ہو گیا تھا۔
“اب اگر میری شکایت لگائی تو بہت برا حشر کروں گی۔” اسامہ کے بال میرب کی مٹھی میں جکڑے تھے غصے سے سرخ چہرہ اسامہ کے لرزتے کانپتے وجود کے سامنے تھا۔ وہ رعب کی وجہ سے اٹھ کے بھاگ بھی نہیں سکتا تھا کیونکہ اتنی ہمت اس کی جان ناتواں میں نہیں تھی۔ بھاگنے کی صورت میں اس کے ساتھ جو کچھ پیش آتا تھا وہ اس سے بھی آگاہ تھا۔ جبھی میرب سے اپنی درگت بنوانے پر مجبور تھا۔
“اب پڑھو بیٹھ کر اور ادھر ادھر دیکھنے کی ضرورت نہیں۔ ورنہ تم دونوں مجھے اچھی طرح جانتے ہو۔” جان بوجھی کرتے ہوئے اس نے دھمکی دینا ضروری جانا تھا۔ وہ چائے بنانے کے ارادے سے کچن میں چلی گئی۔ پیچھے سے اسامہ نے خوف ناک انداز میں اپنا مکا فضا میں لہرایا جیسے میرب سامنے ہو اور وہ اسے کچا ہی چبا جائے گا۔
وہ سکس کلاس میں تھا اور کسوئی فورتھ میں۔۔۔۔ دونوں کو گھر پر پڑھانے اور ان کی تعلیمی سرگرمیوں سے آگاہ ہونے کی ذمے داری میرب نے خود ہی اپنے سر لی ہوئی تھی۔ کسوئی نرسری سے کلاس تھری تک پہلی تین پوزیشنز میں سے ایک لیتی رہی لیکن فورتھ میں آکر وہ بے پروا ہو گئی تھی پچھلا ماہی سالانہ اسامہ کا بھی تھا۔ پہلے وہ پوری دلچسپی سے امتحانات اور دیگر کوئز کی تیاری کرواتا تھا لیکن اب اسکول سے شکا ئت آنا
شروع ہو گئی تھیں۔ کسوئی تو اس معاملے میں اسامہ سے بھی دو ہاتھ آگے نکلی۔ تھرڈ ٹرم میں اس کے مارکس بہت کم تھے۔ میرب کو سخت دھچکا لگا تھا۔ خدا خدا کر کے اس نے اسکول میں ہی کسوئی کی پٹائی نہیں شروع کر دی۔ گھر آکر اس نے زبردست تواضع کی تھی۔ نساط بیگم نے بے لفتوں میں میرب کو سرزنش کی کہ اتنی بھی سختی ٹھیک نہیں۔ سار یہ بھائی خاموشی سے دیکھتی رہیں ایک لفظ بھی منہ سے نہیں نکالا۔ جواب میں اس کے پاس زبردست دلائل تھے۔
“میں ان کی خاطر اپنی اسٹڈیز کو بھی بھول جاتی ہوں دن رات ان کے ایگزامز میں ان کے ساتھ ایک کر دیتی ہوں پھر بھی یہ لوگ اتنا گندا رزلٹ شو کریں تو میں پٹواروں کا سرمہ نہ بنا دوں۔” اس نے دانت کچکچا کے خاصی اونچی آواز میں کہا تھا کہ دوسرے کمرے میں موجود اسامہ اور کسوئی بھی سن لیں۔
خود میرب یونیورسٹی میں بزنس ایڈمنسٹریشن کی طالبہ تھی۔ یونیورسٹی سے آنے اور کھانا کھانے کے بعد وہ دونوں کو لے کر بیٹھ جاتی۔ یوں لگتا جیسے وہ ان دونوں کو سب کچھ پڑھا کر ہی دم لے گی۔ پہلے ہی یہ حال تھا کہ اب اس کی سختی حد سے سوا تھی کیونکہ دونوں کے فائنل ایگزامز تھے اور میرب کوئی رعایت کرنے کے لیے تیار نہیں تھی۔
☆☆☆
“اپنا تو پڑھتی نہیں ہیں، ہمیں ہی ہر وقت پڑھاتی ہیں۔ خود تو جیسے بڑی لائق فائق ہو۔ میں نے تو کبھی نہیں سنا کہ پھپھو کی پوزیشن آئی ہو۔ ہمیں کہتی ہیں کہ پوزیشن نہ لی تو ہڈیاں توڑ دوں گی۔” اسامہ بری طرح جلا بھنا تھا۔ میرب کچن میں گئی اس نے فراغدلی سے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔ کسوئی بھی اس کی ہم خیال تھی مگر اسامہ کی طرح اس نے بہ آوازِ بلند اپنے خیالات کا اظہار نہیں کیا کیونکہ پتا نہیں تھا کہ کب پھپھو آ جائیں۔
“کاش پھپھو پیا دھر چلی جائیں۔” اسامہ نے دل سے دعا کی جس پر چھوٹتی بہن نے بھی آمین کہا۔ گزشتہ دنوں میرب بری طرح بیمار ہو گئی تھی۔ دس پندرہ دن اسے کچھ ہوش نہیں تھا۔ ان دنوں وہ دونوں ہی بہت خوش تھے یوں لگتا تھا کہ آزادی مل گئی ہو۔ ادھر میرب صحت یاب ہوئی اُدھر پرانا معمول لوٹ آیا۔۔۔۔ وہی راجا بھائی اور وہی رعایا۔۔۔۔ اس کی بیماری کا زمانہ ان دونوں کے لیے سنہرا زمانہ تھا۔ کاش وہ پھر لوٹ آتا۔ اسامہ کے دل نے تمنا کی تھی۔ پر ضروری نہیں تھا کہ ہر تمنا پوری ہو۔ میرب پوری طرح صحت مند ہو کر کچن میں کھڑی اپنے لیے چائے بنا رہی تھی۔ چائے کپ میں ڈال کر وہ دوبارہ ان کے پاس آکر بیٹھ گئی۔
“کسوئی ایس ایل ٹی کی بک نکالو۔” اسی سختی سے اس نے حکم دیا جو اس کی شخصیت کا خاصہ تھا۔
کسوئی نے فوراً حکم پر عمل درآمد کیا۔ اسامہ بھی شرافت سے اپنی کتاب پہ جھکا مصروفِ نظر آنے کی پوری کوشش کر رہا تھا۔ میرب کی عقابی نگاہ وقتاً فوقتاً دونوں کو ٹٹول رہی تھی۔
شام ڈھل رہی تھی سارے دن کا جلتا بلتا سورج غروب ہونے کی تیاری میں تھا۔ نساط بیگم اور ساریہ بھائی شاپنگ ختم کر کے لوٹ آئی تھیں۔ میرب کے کپڑے بھی نساط بیگم نے لیے تھے۔ وہ ان کی طرف متوجہ تھی۔ اسامہ اور کسوئی اب قدرے سکون میں تھے۔
ساریہ کے چچا زاد بھائی کی شادی تھی ۔ آج کی جانے والی شاپنگ اسی سلسلے کی کڑی تھی۔ وہ بہت خوش تھی سکیھا چھوٹے چچا کے گھر کی یہ پہلی خوشی تھی جس کا خوش ہونا لازمی تھا، کچھ ایسی ہی حالت اسامہ اور کسوئی کی بھی تھی کیونکہ شادی ان کے فائنل ایگزام کے بعد تھی ۔ تب پڑھائی کی کوئی ٹینشن بھی نہ تھی اور نہ پھوپھو صاحبہ کا خوف۔۔۔۔
☆☆☆
ذشفقِ شام کا نظارہ بڑا دل خوش کن تھا۔ اواخرِ اکتوبر کا آغاز تھا۔ اب فضا میں وہ تپش اور گرما ئش نہیں رہی تھی۔ میرب لان میں بیٹھی واک میں مگن لگی ارے موسیقی سے لطف اندوز ہو رہی تھی جب ساتھ والے دلے کی بال اچھل کر دیوار سے سیدھی آ کر اس کے پاؤں پر آگئی۔ واک میں جو اس کی گود میں دھرا تھا۔ گھبراہٹ کی وجہ سے زمیں بوس ہو گیا۔ یہ سب بہت تیزی سے ہوا۔ اس سے بھی زیادہ تیزی سے علبہ اپنی بال لینے اچھلتا کودتا اس کے قریب آ کھڑا ہوا۔
“آئی میری بال۔” علبہ، کسوئی کا ہم عمر تھا اور شرارتوں میں نمبر ون۔۔۔۔ میرب حسبِ عادت غصے میں آگئی۔
“نہیں دیتی میں بال، تمیز نہیں ہے تم لوگوں کو۔۔۔۔ اگر یہ میرے سر پر لگ جاتی تو؟” وہ آگ بگولا ہو رہی تھی۔ شورسن کر نشاط بیگم بھی کمرے سے نکل آئیں۔
“کیا بات ہے میرب، کیوں غصہ ہو رہی ہو؟” ایک پل میں ہی انہیں صورتِ حال کا کچھ کچھ اندازہ ہو چکا تھا۔ علبہ کی معصوم آنکھوں میں چمکتے آنسو اور چہرے پر شرمندگی اور میرب کا ہٹلرانہ انداز بہت کچھ بتانے کے لیے کافی تھا۔ پھر بھی انہوں نے پوچھنا ضروری سمجھا۔
“یہ کھیلتے ہوئے گیند ادھر آکر میرے پاؤں پر لگی ہے۔” اس نے ادھورا جواب دیا تو نشاط بیگم نے نیچے پڑی گیند علبہ کی طرف بڑھائی۔
“یہ لو بیٹا”۔ الیاس صاحب کا سب سے چھوٹا اور لاڈلا بیٹا علبہ شرارتی ہونے کے باوجود انہیں بہت پسند تھا۔ وہ برسوں سے ان کے پڑوسی تھے اور آپس میں بہت اچھے تعلقات تھے لیکن میرب کی بے وجہ سختی بہت کچھ بگاڑنے پر تلی ہوئی تھی۔
علبہ سرخ چہرے کے ساتھ بال لے کر واپس چلا گیا میرب کے تیور ابھی تک بگڑے ہوئے تھے۔
نشاط بیگم اس کے ساتھ رکھی کین کی دوسری کرسی پر بیٹھ گئیں۔
“میرب بچوں کے ساتھ اتنی سختی اچھی نہیں ہوتی، ہر وقت کی روک ٹوک، بے وجہ سن مائند بچوں پر اچھا اثر نہیں ڈالتی۔ گیند ادھر آئی تھی تو تم چپ کر کے واپس کر دیتیں، اسے ڈانٹنے کی کیا ضرورت تھی۔ بچہ ہی تو ہے۔”
“امی میں کون سی سختی کرتی ہوں، کیا ڈانٹا ہے علبہ کو؟” وہ تو گویا جلتے ہوئے توے پر بیٹھی تھی جیسے ہی اکھڑی تو لگی۔ وہ اس کے اس انداز سے خائف ہو گئیں ہمیشہ کی طرح۔۔۔۔ میرب کو ان کی اس کمزوری کا بخوبی علم تھا۔ تب ہی تو شیر بنی ہوئی تھی۔
☆☆☆
ساریہ بیاہ کر اس گھر میں آئی تھی میرب چھوٹی تھی مگر بات بے بات پھٹ پڑنا، رخ ہو جانا اس کی بچپن کی عادات میں شامل تھا۔ ساریہ جس ماحول اور جس خاندان سے آئی تھی وہاں چھوٹوں کے یہ انداز برداشت نہیں کیے جاتے تھے۔ ساریہ نے آنے کے ساتھ ہی یہ بات نوٹ کی تھی کہ اس کی ساس بیٹی کے اس رویے سے خائف سی رہتی ہیں لیکن جب بھی وہ ٹوکنے کی کوشش کرتیں میرب الٹا انہیں سمجھانے لگ جاتی۔ حالانکہ بڑی نند عظمیٰ بھی میرب کی بہن تھی مگر نہایت نرم گفتار تھی۔۔۔۔ ساریہ کی شادی کے کچھ عرصے بعد اس کی بھی شادی ہو گئی تھی۔ ساریہ نے کئی بار پاس بٹھا کر پیار سے بات کرنا چاہی دبی طور پر تو میرب فرم پڑ جاتی پر بعد میں وہ پھر پہلے جیسی ہو جاتی۔ ساریہ اندر ہی اندر کچھ خوفزدہ تھی۔ جب اس کی شادی ہوئی تب میرب ہائی اسکول میں تھی اور اب یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ تھی۔ اس وقت سے لے کر اب تک اس کی عادات پختہ ہو چکی تھیں۔ اس نے دبے لفظوں میں کئی بار ساس سے بھی کہا کہ میرب کی شخصیت کی یہ تلخی اور خود کو برتر سمجھنے کی عادت اس کے لڑکی ہونے کی وجہ سے خدا کی جس پر چھوٹی بہن نے بھی آمین کہا۔
سب پسند نہیں کیا جائے گا۔ وہ بھی سے دھمکی دی جاتیں۔ اب ایسا بھی نہیں تھا کہ میرب میں کوئی خرابی نہ ہو، وہ بہت خوش اخلاق، ہمدرد اور حساس بھی تھی۔ اس کے مشورے اچھے ہوتے جن پر اعتبار کیا جا سکتا تھا، گھر میں مہمان آتے یا کوئی چھوٹی موٹی تقریب ہوتی انتظام میرب ہی کرتی اور اس میں کوئی کمی یا خامی بھی نہ ہوتی بلکہ اگر وہ خاندان کی کسی تقریب میں بھی جاتی تو بڑی عورتیں اسے اپنے ہاں مانگنے پر مطمئن ہو جاتیں کیونکہ پھر ساری ذمے داری میرب کی ہوتی اور ہر طرف واہ واہ ہوتی۔ اپنی تعریفیں سن سن کر میرب کی گردن اور بھی اکڑ جاتی۔۔۔۔۔ اور وہ خود کو پہلے سے بھی زیادہ توپ شے تصور کرنے لگتی۔ اس کی خود اعتمادی حد سے بڑھی ہوئی تھی۔
نشاط بیگم نے اگر کبھی اپنے شوہر نامدار کی توجہ بیٹی کے اس مزاج کی طرف دلانی بھی تو وہ ہنس کر ٹال گئے۔ یہی حال بڑے بھائی زوار کا تھا وہ فطرتاً بے پروا سے تھے۔ اب لے دے کے ساریہ تھی جس کی باتیں نشاط بیگم کو خدشات اور وہموں کے سپرد کیے رہتیں۔ دراصل میرب سے بڑے دونوں بہن بھائی شادی شدہ تھے اور اپنی ہی دنیا میں مست تھے۔ وہ سب سے چھوٹی تھی۔ ایسے میں اکثر اس کا جی چاہتا کہ کاش اس سے چھوٹا کوئی اور بھائی یا بہن ہوتا جس سے وہ اپنی ساری باتیں شیئر کرتی ، لڑتی، جھگڑتی ، رعب ڈالتی۔۔۔۔ اسامہ اور کسوئی پیدا ہوئے تو وہ بے طرح خوش ہوئی۔ جوش میں وہ بڑے ہو کر جیسے جیسے بڑے ہوئے میرب ممی بن کر ان کی ذمے داری اپنے سر لیتی جا رہی تھی۔ جب دونوں بچے اسکول میں داخل ہوئے تب تو وہ ان کی پوری استانی بن گئی۔ اس کی ڈانٹ ڈپٹ سے ساریہ بھی خائف ہوتی مگر میرب سے کچھ کہنا محال تھا۔
☆☆☆
شادی کی تیاری کے لیے میرب بھابھی کے
ساتھ جا کر کپڑے، جوتے وغیرہ لے آئی تھی۔ یوں لگ رہا جیسے اس کے اپنے چچا کے بیٹے کی شادی ہے۔ اس کی تیاری اور جوش تو یہی ظاہر کر رہا تھا۔۔۔۔ رول بچے اپنے، اپنے امتحانات سے فارغ ہو چکے تھے۔ زوار بھائی انہیں نانو کے گھر چھوڑ آئے تھے وہ انسان بہت خوش تھے کیونکہ میرب پھوپھو کے “جن سے جان آزاد تھی”۔ وہ شاداں و فرحاں تھے ۔ ساریہ کی چچی فرحت خود آکر شادی کا دعوت نامہ دے گئی تھیں اور بطور خاص میرب کو بھی آنے کو کہا تھا۔
“بیٹا تم مایوں سے پہلے آ جانا۔” جاتے جاتے انہوں نے پھر اسے تاکید کی تھی۔ جواباً اس نے پورے خلوص سے اپنے آنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
☆☆☆
“یار میں تو تھک گیا ہوں۔” اشہل مہندی کے لیے سجائے گئے آرائشی جھولے میں ہی لمبا لیٹ گیا۔
“یار فریش ہو کے چائے پیتے ہیں،” اسامہ بھی کمرے میں موجود اسامہ اور کسوئی بھی سن لیں۔
وہ نیچے بیٹھا تھا گو کہ تکیہ اس کی کمر کے پیچھے تھا، دونوں بڑے بے فکرے موڈ میں تھے۔ جب وہ آفت نازل ہوئی۔
“کیا ہو رہا ہے یہ، کون ہیں آپ۔۔۔۔ چلیں، اٹھیں یہاں سے، آپ کو نظر نہیں آ رہا کہ یہ دولہا کے لیے ہے، آخر ہیں کون آپ؟” انداز میں اتنا تحکم تھی اور رعب تھا کہ اشہل اور رامش دونوں دیکھتے رہ گئے۔ اشہل غیر ارادی طور پر جھولے سے اترا۔ وہ کوئی بھی تھی اشہل نے پہلی بار دیکھا تھا۔
“آپ کون ہیں اور یہ پوچھنے والی کون ہوتی ہیں؟” وہ فوراً سنبھل کر اپنے حواس میں آیا تھا ۔ وہ تکیہ تک وہیں کھڑی گیند توڑ نظروں سے تک رہی تھا۔ رامش نے کل شام کو اسے دیکھا تھا اور اپنی بہن اسامہ سے پوچھا بھی تھا کہ یہ کون ہے کیونکہ اس نے پہلی بار دیکھا تھا۔ اسامہ نے بتایا کہ یہ ساریہ آپی کی
چچا زاد تھی۔ شام کا نظارہ بڑا دل خوش کن تھا۔ اواخرِ اکتوبر کا آغاز تھا۔ اب فضا میں وہ تپش اور گرما ئش نہیں رہی تھی۔ میرب لان میں بیٹھی واک میں مگن لگی ارے موسیقی سے لطف اندوز ہو رہی تھی جب ساتھ والے دلے کی بال اچھل کر دیوار سے سیدھی آ کر اس کے پاؤں پر آگئی۔ واک میں جو اس کی گود میں دھرا تھا۔ گھبراہٹ کی وجہ سے زمیں بوس ہو گیا۔ یہ سب بہت تیزی سے ہوا۔ اس سے بھی زیادہ تیزی سے علبہ اپنی بال لینے اچھلتا کودتا اس کے قریب آ کھڑا ہوا۔
“آئی میری بال۔” علبہ، کسوئی کا ہم عمر تھا اور شرارتوں میں نمبر ون۔۔۔۔ میرب حسبِ عادت غصے میں آگئی۔
“نہیں دیتی میں بال، تمیز نہیں ہے تم لوگوں کو۔۔۔۔ اگر یہ میرے سر پر لگ جاتی تو؟” وہ آگ بگولا ہو رہی تھی۔ شورسن کر نشاط بیگم بھی کمرے سے نکل آئیں۔
“کیا بات ہے میرب، کیوں غصہ ہو رہی ہو؟” ایک پل میں ہی انہیں صورتِ حال کا کچھ کچھ اندازہ ہو چکا تھا۔ علبہ کی معصوم آنکھوں میں چمکتے آنسو اور چہرے پر شرمندگی اور میرب کا ہٹلرانہ انداز بہت کچھ بتانے کے لیے کافی تھا۔ پھر بھی انہوں نے پوچھنا ضروری سمجھا۔
“یہ کھیلتے ہوئے گیند ادھر آکر میرے پاؤں پر لگی ہے۔” اس نے ادھورا جواب دیا تو نشاط بیگم نے نیچے پڑی گیند علبہ کی طرف بڑھائی۔
“یہ لو بیٹا”۔ الیاس صاحب کا سب سے چھوٹا اور لاڈلا بیٹا علبہ شرارتی ہونے کے باوجود انہیں بہت پسند تھا۔ وہ برسوں سے ان کے پڑوسی تھے اور آپس میں بہت اچھے تعلقات تھے لیکن میرب کی بے وجہ سختی بہت کچھ بگاڑنے پر تلی ہوئی تھی۔
علبہ سرخ چہرے کے ساتھ بال لے کر واپس چلا گیا میرب کے تیور ابھی تک بگڑے ہوئے تھے۔
☆☆☆
مہندی کی تقریب عروج پر تھی۔ میرب بہ
اور ہر کام میں آگے آگے تھی۔ اشہل اور رامش ہی تیار ہو کر اس گہما گہمی کا حصہ بن گئے تھے۔ کسوئی اور اسامہ بھی شوخی و شرارت پر اترے ہوئے تھے۔ کسوئی چوڑی دار پاجامے اور گھیر دار فراک میں بہت کیوٹ لگ رہی تھی۔ میرب نے دیکھا تو پاس بلالیا۔ آج تو کسوئی لفٹ نہیں کرا رہی تھی۔ پھوپھو نے بلایا تو وہ دل سے ڈری گئی کہ جانے اب کیا ہو گا۔
“جی پھوپھو۔۔۔” وہ آرائشی ستون کی آڑ سے نکل کر سامنے آگئی۔
“زیادہ اچھل کود کرنے کی ضرورت نہیں ہے آرام سے بیٹھو، نہیں تو میں ٹانگیں توڑ دوں گی۔” نہ چاہتے ہوئے بھی اس کے لہجے میں تلخی آگئی تھی۔
کسوئی نے سعادت مندی سے سر ہلایا اور دوبارہ اس ہنگامے کا حصہ بن گئی۔
بارات کی روانگی کی تیاری ہو رہی تھی۔ میرب تیار ہو کر کسوئی، اسامہ کو ڈھونڈنے باہر نکلی تاکہ انہیں بھی تیاری میں مدد دے سکے۔
پودوں کے پاس سے شور کی آوازیں آرہی تھیں۔ میرب آواز کی سمت بڑھی۔
“آئی آپی۔۔۔ کسوئی نے مجھے مارا ہے۔” دس سال کی ایک بچی فوراً لپک کر اس کی طرف آئی۔ یہ بچی ساریہ بھابھی کی ایک کزن کی بیٹی تھی اور آفت کی پر کالہ تھی۔ کسوئی بال بکھیرے سرخ چہرے لیے تین چار بچوں میں گھری ہوئی تھی۔ بچے اسے دیکھتے ہی شور کرنے لگے۔ میرب کو زبردست غصہ آیا۔ اس نے کسوئی کو گھسیٹ کر بچوں کے درمیان سے نکالا اور اسے کٹیں چار چانٹے رسید کیے حالانکہ وہ بولے بھی جا رہی تھی کہ پھوپھو میں نے نہیں مارا پر میرب کہاں ماننے والی تھی۔
“کیا ہو رہا ہے یہ؟” اس سے پہلے کہ وہ کسوئی پہ مزید غصہ کرتی کسی نے کسوئی کو اس کے شکنجے سے نکالا ساتھ ہی اس کا ہاتھ بھی روک دیا۔ یہ اشہل تھا جو زور شور سے روتی کسوئی کو چپ کرانے میں لگا ہوا تھا۔
مزاج کے گھر میں اتنی کٹی اور رعب جماتی تھا ان ساری باتوں سے مل کر میرب کی ذات تشکیل پاتی تھی۔
ساریہ بھائی اشہل کی فیملی سے خوب اچھی طرح واقف تھیں۔ جبکہ یاسر کے گھر والوں سے ایسی کوئی خاص آگاہی نہیں تھی۔ یاسر کی والدہ اور بہنوں کو اس نے شادی میں ہی دیکھا تھا اس کے علاوہ کچھ زیادہ نہیں جانتی تھی وہ۔ اشہل پڑھا لکھا ، بدلتا ریفلیکٹڈ نوجوان تھا شوخ مزاج ہونے کے ساتھ ساتھ وہ اپنی عزت نفس اور شخصیت کے بارے میں مضبوط اور اصولی سوچ کا مالک بھی تھا جبکہ ادھر میرب کسی کو کچھ نہ سمجھنے والی صرف اپنی برتری کے زعم میں۔۔۔۔ جانے اس رشتے کا کیا انجام ہوتا۔۔۔۔ اس نے بہرحال اپنی ساس، ہسر اور شوہر سے اس کا ذکر کر دیا۔ آگے ان کی مرضی تھی وہ ہاں کرتے یا نہ۔۔۔۔ میرب فی الحال لا علم تھی اس سارے قصے سے ابھی یہ موضوع گھر کے بڑوں میں ہی زیرِ بحث تھا۔ میرب کے سینے سے لئے کی نوبت بعد میں آنی تھی۔
اس روز جبکہ میرب یونیورسٹی گئی ہوئی تھی ۔ اشہل کی امی، بشریٰ بیگم بڑی دونوں بیٹیوں اور بہو کے ساتھ ان لوگوں کو مطلع کیے بغیر چلی آئیں۔ گھر میں سار یہ اور نشاط بیگم ہی تھیں۔ ساریہ کے تو ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ اس طرح اچانک آمد کا اس نے تصور نہیں کیا تھا۔ وہ بہت دھڑکتے دل کے ساتھ وقتاً فوقتاً ان کے چہروں سے بدلتا سکون کی مثبت فیصلے کا اعلان کر رہا تھا۔
اگلے آنے والے چند دن بڑے ہنگامہ خیز تھے۔ میرب کو اشہل کے پروپوزل سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔
“بھئی میں نے ابھی بہت سارا پڑھنا ہے۔” وہ جس خاندان اور گھر سے بیاہ کر آئی تھی وہاں سب دھیمے مزاج کے تھے، کسی کی آواز اونچی اور سخت نہیں تھا بلکہ سسرال میں میرب ہی تھی جو اس کے مزاج سے لگا نہیں کھاتی تھی۔ وہ تو اونچا بھی بولتی ، غصہ بھی کرتی اور پینتیں چلاتی بھی اس
اچھا خاندان ہے، لڑکا بہت قابل اور سمجھدار ہے، ایسے رشتے روز روز نہیں ملتے ۔ تم سوچ لو اچھی طرح ۔ ” امی اسے سوچتا چھوڑ کر چلی گئیں۔ میرب نے غصے سے تکیہ کارپٹ پر پھینکا اور پاؤں سے زور دار ٹھوکر لگائی۔
“ہونہہ ایسے رشتے روز روز نہیں ملتے۔” اس نے منہ بگاڑتے ہوئے الفاظ کو نئے سرے سے دہرایا۔ لیے چوڑے اشہل کا سراپا اس کی نگاہوں میں اتر کر سرلوپر ایا تو سب کچھ یاد آ گیا تھا۔ وہ اس کے ساتھ ہی تھی۔ اشہل جیسے چائے بنانے والے اور مضبوط پرسنالٹی رکھنے والے لوگ اسے کچھ خاص پسند نہیں تھے۔ اس کے سامنے تو میرب کی اپنی شخصیت دب کر رہ جاتی۔ دوسرے وہ ابھی شادی کرنے کے حق میں نہیں تھی۔ وہ پڑھ لکھ کر اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا چاہتی تھی تاکہ اپنی صلاحیتوں سے کما حقہ فائدہ اٹھا سکے۔ یہ سراسر اس کے اپنے ذاتی خیالات تھے جسے گھر کے دوسرے افراد کا ماننا ضروری نہیں تھا۔
☆☆☆
مما اور بہنوں نے میرب کے گھر جانے سے پہلے سرسری ساریہ کی پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔ جواب میں اشہل خاموش رہا تھا کیونکہ مما اور بہنیں اس کی اچھی خاصی تعریف کر رہی تھیں۔ دوسرے دن جا کر اسے پتا چلا کہ وہ لوگ میرب کے گھر سے ہو آئی ہیں۔ وہ اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتا تھا لیکن کسی مصلحت کے تحت چپ ہو گیا مگر ایک معنی خیزی مسکراہٹ اس کے لبوں پر آ کے معدوم ہو گئی تھی۔
وہاب کی شادی میں کئی بار ان دونوں کا آمنا سامنا ہوا تھا۔ ہر باری اس کے چہرے سے بیزاری ہی جھلکتی دیکھی گئی جیسے وہ وہاں آ کر بڑا احسان کر رہی ہے۔ عجیب مغرورانہ سے تاثرات ہوتے جیسے باقی سب اس کے سامنے کچھ بھی نہیں۔ اس کے لیے کچھ بھی نہیں۔۔۔۔ جیسے تاثرات نے اشہل کو کئی بار جھنجھلاہٹ میں مبتلا کیا تھا۔ اپنے خاندان میں
قریبی ہم عمر کزنز کے ساتھ ہاتھ باقیوں پہ اس کا بڑا رعب تھا۔ خود اپنے گھر میں بڑی بہنیں بھی اس کے سامنے بات چیت میں محتاط رہتیں حالانکہ اس کا رویہ بڑا دوستانہ ہوتا ہر موضوع پہ گپ شپ ہوتی مگر ایک حد میں رہ کر۔۔۔۔ دیگر رشتے داروں میں بھی اس کی رائے کو اہمیت دی جاتی۔ بڑوں میں اس کے دلائل معتبر ہوتے۔ ہر کوئی اسے پسندیدہ نگاہوں سے دیکھتا مگر وہ کسی پر بے جا سختی اور رعب ڈالنے کا قائل نہیں تھا۔ سب اسے پیار بھی کرتے اور احترام بھی مگر اس کا احترام کسی خوف اور رعب اور ڈر کا مرہونِ منت نہیں تھا بلکہ اس کے پیچھے پیار اور باہمی خلوص کا جذبہ کارفرما تھا جبکہ میرب کا معاملہ الٹ تھا۔
نشاط بیگم اس دن اپنے سوچنے کا نام دے کر گویا سب کچھ بھول بھال گئی تھیں۔ میرب انتظار میں تھی وہ اس سے پوچھیں گی تب وہ کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرے گی مگر اس کی نوبت ہی نہیں آپائی۔ پالا ہی بالا اشہل کے گھر والوں کو رضا مندی دے دی گئی۔ سادیہ کی گھریلو تقریب میں میرب کی انگلی میں منگنی کی انگوٹھی سج گئی۔ اپنی منگنی کے دن وہ بہت روئی تھی۔ کسوئی اور اسامہ نے نقی بار اسے اپنی آنکھیں اور ناک دوپٹے سے رگڑتے ہوئے دیکھا۔ تب انہیں تھوڑی دیر کے لیے میرب پھوپھو پر ترس آیا تھا جو فوراً معدوم بھی ہو گیا۔ ان کے لیے یہ احساس بڑا دل خوش کن تھا کہ اشہل اب سچ مچ ان کے انکل بن جائیں گے۔ میرب پھوپھو بھلے روتی رہیں انہیں فرق نہیں پڑتا تھا۔ اشہل انکل ان کی نظر کے تھے، نہ ڈرنے والے نہ دبنے والے۔ شادی میں کیسے پھپھو ان کے سامنے بھیگی بلی بن گئی تھیں۔ کسوئی وہ وقت یاد کر کے خوش ہو رہی تھی جب اشہل انکل نے اسے پھوپھو کے شکنجے سے آزاد کروایا تھا۔
میرب کے ایم بی اے کے بعد ہی شادی ہونی
فرینڈز نے اشہل کی تصویر دیکھنے کی فرمائش کی تھی تو وہ خاموش ہو گئی پر سادیہ بھابھی کے پاس وہاب کی شادی کا پورا البم پڑا تھا وہ اٹھا کے دکھانے لگیں۔ ایسے میں میرب کی لاتعلقی کمال کی تھی۔ سوریا نے اشہل کی تصویریں دیکھنے کے بعد میرب کو بھی رشک سے دیکھا۔ وہ انجان بنی ٹی وی کی طرف متوجہ رہی۔ تب ساریہ کو اس پر بے طرح غصہ آیا۔ وہ یوں ری ایکٹ کر رہی تھی جیسے اس پر بڑا ظلم ہوا ہو۔ کسوئی خاموش تھی اشہل کسی گئے گزرے خاندان سے تعلق رکھتا ہوا اور میرب کے قابل ہی نہیں ہو۔
☆☆☆
“کوئز میں تمہارے نمبر اتنے کم۔۔۔۔ ایسا ہو نہیں سکتا۔ تم نے تو کل مجھے بتایا تھا کہ تمہاری تیاری بہت اچھی ہے تم کلاس فائیو میں ہو اور مجھ سے جھوٹ بولتی ہو۔ ٹانگیں توڑ دوں گی تمہاری خون پی جاؤں گی تمہارا۔” کسوئی کی نوٹ بک میرب کے سامنے تھی۔ مارکس دیکھ کر اس کا خون کھول رہا تھا۔ اس نے جھپٹ کر کسوئی کا کان پکڑ اور اسے اپنی طرف گھسیٹا۔
نشاط بیگم نماز پڑھ رہی تھیں اور ساریہ بھابھی ہوا کے ساتھ کچن میں مصروف تھیں گھر میں شاید ہی مہمان کی آمد متوقع تھی۔ اس نے نہ کسی سے پوچھا نہ اسے بتایا گیا ۔ یونیورسٹی سے آنے کے بعد وہ سوئی تھی اور خاصی دیر تک سوتی رہی۔ سو کے اٹھنے کے بعد اس نے چائے پی اور پھر دونوں بچوں کو لے کر بیٹھ گئی۔
“میں تمہیں چھوڑوں گی نہیں، ہڈیاں توڑ دوں گی ۔” اس نے لکڑی کی اسٹک ہاتھ میں لیتے ہوئے اپنا پسندیدہ جملہ دہرایا۔ اس سے پہلے کہ وہ اپنے ارادے کو مزید عملی جامہ پہناتی کسی کے قدموں کی چاپ اس کے قریب آئی۔ یہ ساریہ بھابھی اور ان کے ساتھ اشہل تھا۔
کسوئی بجرمِ بغاوت میرب کے سامنے کھڑی تھی۔ اس نے بڑی سختی سے اس کا کان پکڑا ہوا تھا اور
آواز نکالنے سے منع بھی کر رکھا تھا۔ اسامہ کتاب سامنے رکھے گویا سجدے کی حالت میں تھا۔
اشہل اور ساریہ بھابھی سامنے کھڑے تھے۔ بھاگنے کے لیے راستہ نہیں تھا۔ شرمندگی سے اسے میرب ہذیانی بھول گئی۔ نکساسلام کر کے وہ چھت سے غائب ہو گئی۔ اس کے باہر نکلتے ہی کسوئی کے آنسو سسکیوں میں بدل گئے۔ اشہل نے جھک کر اسامہ اور کسوئی کو پیار کیا اور اپنے ساتھ ہی صوفے پر بٹھا لیا۔
“کیسے ہو آپ دونوں اور کیا ہو رہا ہے؟ اور گڑیا آپ رو کیوں رہی ہیں؟” ساریہ اس کے سوال پر شرمندہ ہو گئی۔
“کسوئی پڑھائی پہ ذرا بھی توجہ نہیں دیتی، کوئز میں مارکس کم آئے ہیں میرب نے تھوڑی ڈانٹ ڈپٹ کی ہو گی۔” اس نے کسوئی کے سرخ چہرے اور کانوں سے نظر چراتے ہوئے کسی حد تک ماحول پر پردہ پوشی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا اتنے میں نشاط آپی بھی نماز سے فارغ ہو کر ادھر چلی آئیں تو بچوں کا گراف نے قدرے سکون محسوس کیا۔
نشاط آپی بڑے پیار سے میرب کا حال احوال پوچھا۔ تب تک کسوئی بھی نارمل ہو گئی۔ ساریہ کچن میں چلی آئی۔ ابو اور زوار بھائی بھی آچکے تھے۔ اور خوب محفل جمی تھی میرب کافی دیر بعد اپنے کمرے سے نکلی۔ وہ کچھ شرمندہ شرمندہ سی تھی، جانے کیوں ہر بار اس شخص سے عجیب صورتِ حال میں آمنا سامنا ہوتا تھا۔
وہ کچن میں ساریہ بھابھی کی طرف آگئی جو کھانا ڈونگوں میں ڈال رہی تھیں۔
“بھابھی میں بھی مدد کراؤں؟” وہ یوں بولی جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ہو۔
“ارے نہیں سب کچھ تیار ہے بس ٹیبل پر رکھنا ہے۔” ساریہ خاصے مصروف اور عام سے انداز میں بولیں، بات ٹھیک تھی کہ کبھی کبھی اسے میرب پہ غصہ آتا
☆☆☆
سنہری شامیں دل و جعل کر رخصت ہو رہی تھی۔ خنک موسم اپنی آمد کا اشارہ دے رہا تھا۔ میرب صاحبہ پر کسل مندی سوار تھی۔ امی اور بھابھی اس کی شادی کی شاپنگ کر دیتی تھیں اور وہ اکثر روتی پاتی بہاتی، اب وہ کسوئی اور اسامہ کی طرف سے قدرے بے پروا سی ہو گئی تھی۔ جس پر وہ دونوں خوش تھے پر
اسامہ اب بہت ڈرنے لگا تھا۔ میرب کو اب سمجھ نہیں پڑتا تھا کہ کتابیں کھولوا یا اب اسے بھی جوڑی سے تین بیس کرنی پڑتی تھیں پڑھائی اور فیوچر کے حوالے سے لیکن کسوئی کا وہی رونا تھا۔ اسے سمجھ نہیں آتی کہ پھوپھو روز روتی کیوں ہیں۔ آخر اس نے ایک دن اسامہ سے پوچھ لیا کہ پھوپھو اتنی روتی کیوں ہیں؟
“ان کی شادی جو ہو رہی ہے۔” اسامہ نے گویا اسے مسکیناً غور سے سمجھانے کی کوشش کی تھی۔
“اچھا شادی ہوتی ہے تو سب روتے ہیں؟ تب ہی تانیہ آپی بھی روتی تھی اپنی شادی پر۔” کسوئی کو اپنی خالہ جانی یاد آگئی تھیں روتی دھوتی۔
“جی۔۔۔۔۔” اسامہ اس کی بے وقوفی پر ہنسا۔
☆☆☆
میرب کی شادی میں صرف ہفتہ دس دن ہی باقی تھے۔ ساس بہو بازار گئے ہوئے تھے۔ شام کا وقت تھا۔ اسامہ نے ٹی وی لگایا ہوا تھا اور کسوئی اس کے پاس بیٹھی کارٹون دیکھ رہی تھی۔ میرب دبے پاؤں ٹی وی لاؤنج میں آئی تھی۔
“کیا ہو رہا ہے؟” اس کے لہجے میں تلخی نہیں تھی تو نرمی بھی نہیں تھی۔ کسوئی فوراً سیدھی ہوئی۔ اسامہ نے ٹی وی آف کر دیا۔
“آپ لوگوں کی پڑھائی کیسی جا رہی ہے؟” اس کا مخاطب وہ دونوں تھے۔
“پھپھو بہت اچھی، مڈ ٹرم کوئز میں میرے مارکس سب سے زیادہ ہیں۔” اسامہ پُر جوش تھا جبکہ کسوئی خاموش تھی۔
“گڑیا تم چپ کیوں ہو؟” میرب کارپٹ پر اس کے قریب بیٹھی تو وہ لرز سی گئی کہ اب اس کی شامت آئی مگر ہوا اس کے بالکل برعکس۔ میرب نے نیچے ان کے پاس بیٹھ کر دونوں کے گرد اپنے بازوؤں کا گھیرا پھیلادیا۔ اس کا وجود دھیرے دھیرے لرز رہا تھا تب اسامہ نے دیکھا پھوپھو سسکیاں لے رہی ہیں۔ کسوئی
کے بالوں پر میرب نے اپنا سر رکھا ہوا تھا۔
“دیکھو پڑھائی توجہ سے کرنا، اس میں تم دونوں کا فائدہ ہے۔ بھائی کے پاس اتنا ٹائم کہاں ہوتا ہے کہ ایک، ایک چیز چیک کریں، جو کرنا ہے تم دونوں نے کرنا ہے۔ کبھی بھی اسکول سے آپ دونوں کی شکایت نہیں آنی چاہیے ۔” وہ رو بھی رہی تھی اور بول بھی رہی تھی ۔ وہ دونوں بھی اس کے ساتھ رو پڑے۔
“پھپھو آپ کو اب کبھی شکایت نہیں ہوگی۔” دونوں نے اکھٹے عہد کیا ۔ میرب تو ان سے لپٹ کے یوں دھواں دھار روئی کہ ان دونوں کو بھی رلایا۔ وہ جو پہلے شکر کرتے تھے کہ اس کی شادی ہوگی تو اس کی سختیوں سے جان چھوٹے گی اب روز روتے تھے کیونکہ کچھ چور ہوتی تھیں۔ ان کی ساری سخطیاں اس کے آنسوؤں کے سنگ بہہ گئی تھیں۔
☆☆☆
میرب کی نئی زندگی اشہل کی ڈھیروں نصیحتوں کے ساتھ شروع ہوئی تھی۔ وہ سمجھ رہی تھی کہ اشہل پیار بھرے جملے بولے گا، کچھ وعدے کرے گا پر ہوا اس کے برعکس۔۔۔۔۔ اس نے کوئی رومانٹک جملہ نہیں بولے تھے نہ وعدے کیے تھے ۔۔۔۔ ہاں ڈھیروں نصیحتیں اور حکم ضرور دیے تھے ۔ میرب کے چہرے پر اداسی اور یاسیت سی تھی۔ وہ اسے سونے کا حکم دے کر خود بھی سو گیا تھا۔ یوں لگ رہا تھا کہ وہ کسی ناگوار فرض سے جان چھڑارہاہو۔
آنے والے دنوں میں میرب کو کم از کم ایسے ہی لگا جیسے وہ اشہل کے لیے واقعی ناگوار فرض اور بوجھ ہو۔ جسے بحالتِ مجبوری اس نے اپنے سر لینے کا عہد کیا ہو۔
شادی سے پہلے وہ یونیورسٹی سے آنے کے بعد اسامہ اور کسوئی کے ساتھ مصروف ہو جاتی تھی۔ یہاں سسرال میں پورے ڈیڑھ ماہ، دعوتوں نے ہی جان نہیں چھوڑی۔ آہستہ آہستہ روٹین سیٹ ہوئی تو میرب بور ہونے لگی۔ اشہل کی بڑی دونوں بھابیاں
کسی کام کو ہاتھ نہیں لگانے دیتی تھیں گھر میں تالے کے لیے ملازمائیں تھیں اور کچن کے کاموں کے لیے خانساماں تھا۔۔۔۔ باقی دیگر کام دونوں میاں مل کے کر لیتی تھی۔ اشہل صبح کا گیا شام پانچ بجے تک میرب کے سامنے وہ ریویو رہی رہتا ہاں بارون الی افراد کے ساتھ اس کا خوب ہنسی مذاق چلتا۔
☆☆☆
“عائشہ بھابھی میں سخت بور ہو رہی ہوں کیا کروں، یہاں کرنے کو کوئی کام ہی نہیں ہے۔” اس روز دعوت کر کے اپنی جٹھانی عائشہ سے کہنے لگی تو اسے میرب پر ترس سا آگیا۔
“میرب تم کیوں کر وگہ لائیے، اسما اور ہارون کو حاد یا کرو، تمہاری بوریت بھی ختم ہو جائے گی اور ایک مصروفیت بھی ہاتھ آجائے گی۔” عائشہ بھائی کا مشورہ اس کے دل کو لگا تھا۔ گھر میں پیار محبت کی جھولی تھا۔ گھر میں دو بھابیاں، ساس، سسر سمیت اس کی سب سے چھوٹی اور لاڈلی بہن صفورہ بھی تھا۔ وہ کیمسٹری میں ایم ایس سی کر رہی تھی۔ اس کا نکاح اپنے کزن سے ہوا تھا صفورہ بہت خاموش طبع پڑھا کو لڑکی تھی وہ اپنے آپ میں مگن رہتی۔ گھر میں میرب خوش ہوتی کہ وہ ہی اس گھر میں اس کی ہم عمر تھی۔ اس کا خیال تھا کہ اس کے ساتھ اچھی گزرے گی پر وہ اپنے آپ میں رہتی اور بوقت ضرورت ہی بات کرتی ۔ یونیورسٹی سے آنے کے بعد کا بیشتر وقت اپنی کتابوں اور نوٹس کے ساتھ سر لیے گزرتا۔ وہ پوزیشن ہولڈر تھی اور اپنی پوزیشن کو بچانا چاہتی تھی اس لیے وقت کا زیاں اس کے معملوں تھا۔ ساس صاحبہ۔۔۔۔ سے وہ کبھی کبھی کلام کرنے کے لیے ٹی وی رہ جاتا وہ بھی آخر کتنا گیا، اشہل لپے دیے رہتا۔ میرب کو یوں لگتا جیسے وہ پامال ہو جائے گی۔ عائشہ بھائی نے ایسے میں اس کے سامنے بڑی اچھی تجویز رکھی تھی۔ وہ خوش ہو گئی۔
ہارون، لائبہ اور اسما تینوں اس کے گرد جمع تھے۔ میرب نے پہلے تینوں کی کتابیں، کاپیاں پھر ڈائری چیک کی۔ لائبہ سنجیدہ اور ذمے دار تھی۔ ہارون شوخ سا تھا جبکہ اسما آفت کی پرکالہ تھی۔ اسے پکڑ کے بٹھانا اور کوئی بات سمجھانا جوئے شیر لانے کے مترادف تھا۔
اشہل گھر لوٹا تو میرب کمرے میں نہیں نظر نہیں آئی ۔ ورنہ وہ جب بھی واپس آتا میرب کمرے میں ہی ملتی اور زور دار آواز میں سلام کرتی جس کا جواب وہ عام سے انداز میں دیتا۔ تب میرب کی آنکھوں کی چمکتی جوت بجھ جاتی ، اشہل نے اس کے ساتھ اچھا اور دوستانہ رویہ نہیں رکھا تھا کہ میرب سارے دن کی۔۔۔ رد داد اس کے گوش گزار کرتی۔ وہ صرف ایک روایتی شوہر ہی لگتا۔۔۔ حقوق و فرائض پہ لیکچر دیتا اس کی خامیاں رکھتا۔۔۔۔ اور خاص طور پر اس کی سختی اور درشتی کے حوالے سے طنز کرتا۔
میرب تو بالکل بدل گئی تھی۔ شادی سے پہلے وہ بڑھ بڑھ کر دلائل دیتی اور بولتی تھی۔ اپنے آگے وہ کسی کو بولنے ہی نہیں دیتی تھی پر اب سب کچھ بدل گیا تھا۔ اشہل اپنے سامنے اسے بولنے نہیں دیتا تھا۔ ایک دو بار اختلاف پہ میرب نے کچھ کہنے کی کوشش کی مگر اشہل نے وہیں خاموش کروا دیا۔ اپنے سامنے میرب کو کچھ کر داتا نہیں تھا ۔ کم از کم میرب کو تو ایسا ہی لگتا تھا ۔
☆☆☆
“بھابھی میرب کہاں ہے؟” اس نے عائشہ بھائی سے پوچھا۔
“ہارون اور اسما وغیرہ کو پڑھا رہی ہے۔” انہوں نے خاصے مصروف سے انداز میں کہا۔
“زبردست”۔ اشہل کے لبوں پر شرارتی سی مسکراہٹ آگئی۔
میرب، اسما کی کتاب پر جمی ہوئی تھی۔ ہارون ایم سی کیوز کر رہا تھا لائبہ میتھ کے سوال کر رہی تھی۔ میرب کی ساری توجہ آفت کی پرکالہ اسما کی طرف تھی۔
“ہاں جی کیا ہورہا ہے؟” اشہل نے جاندار آواز میں اپنی آمد کی طرف توجہ دلائی۔
“چاپو آپ آگئے ۔” اسما پڑھائی بھول کر اشہل کی طرف لپکی۔
“اسما پہلے یہ کام کر لو۔” میرب نے رعب دکھانے کی ناکام ہی کوشش کی۔
“میری گڑیا۔۔۔۔” اشہل نے ساڑھے پانچ سالہ اسما کو بازوؤں میں بھر لیا اور اسما بھی مگن تھی۔ میرب کی طرف اس کا دھیان نہیں تھا جو بڑے صبر سے اس کی طرف دیکھ رہی تھی۔
“جاؤ اسما گڑیا پہلے پڑھ لو ورنہ ہڈیاں ٹوٹ جائیں گی اور خون پی لیا جائے گا تمہارا۔” آخری دونوں جملے کسی اور کی سمجھ میں نہ آئے ہوں پر میرب سمجھ گئی تھی کہ اسے سنانے کے لیے کہا گیا ہے۔ اشہل جم کر وہیں بیٹھ گیا۔ اب بچوں کی توجہ میرب کی طرف کم اور اشہل چاچو کی طرف زیادہ تھی۔ وہ جان کر یا پھر میرب کو چڑانے کے لیے ان سے باتیں کرنے لگا۔ پڑھائی کیا خاک ہونی تھی۔ وہ تینوں اپنے چاچو کے گرد جمع ہو گئے اور وہ غصے سے اٹھ کر باہر آ گئی۔
اشہل کا جی چاہ رہا تھا کہ زور زور سے قہقہے لگائے ، میرب کی بے بسی دیدنی تھی۔
“محترمہ اب لائن پہ آئیں گی۔” اشہل نے خوش دلی سے سوچا۔
☆☆☆
عائشہ بھابھی بچوں کے رزلٹ سے کافی خوش تھیں کیونکہ منتقلی ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی پہلے کی نسبت بہت اچھی تھی۔ اسما میرب کو بہت تگنی کرتی تھی۔ وہ پڑھانے بیٹھتی تو سوال کر کر کے اسے زچ
کر دیتی۔ اسما کے اسکول سے بھی شکایتیں آتی تھی۔ کلاس میں جو کچھ پڑھایا جا رہا ہوتا اس موضوع کی مطابقت سے سوال نہیں کرتی بلکہ بچوں کی توجہ بھی کسی اور طرف مبذول کروا دیتی ہے، عائشہ بھابھی اس حوالے سے بہت پریشان تھی ۔ اسما نے اپنی شرارتوں سے ناک میں دم کیا ہوا تھا۔ میرب بہت پڑھانے بیٹھتی وہ کچھ نہ کچھ الٹا کرتی۔ پنسل شارپ کرنے پہ آتی تو شارپ کر کر کے ختم کر دیتی سوال کرتی تو حیرت انگیز۔۔۔۔ بعض اوقات میرب بھی اتنی سی بچی کے منہ سے ایسے سوال سن کر حیران رہ جاتی۔
عائشہ بھابھی نے میرب کو فورتھ پیریڈ دے دیا تھا اور کہا تھا کہ اسے سختی سے کام لو۔ وہ اب مستفید تھیں۔ کیونکہ میرب کو بچوں کو قابو کرنا آتا تھا، اس نے کسوئی کو بھی تو آخر قابو کیا تھا۔ کتنے دن ہوئے تھے اس نے میکے کا چکر نہیں لگایا تھا۔
“آپ مجھے امی کی طرف چھوڑ دیں گے؟” اس نے امید طلب نگاہوں سے اشہل کی طرف دیکھا۔ ہارون اور لائبہ اپنے اپنے بیگ لے کر چھت سے اسامہ ان سے بھی پھر چلی تھی۔ کپ کی بالٹی پڑی تھی۔ اشہل اب فارغ تھا تب ہی میرب نے پوچھا تھا۔
“ٹھیک ہے؟” اس نے مختصراً جواب دیا تو اس کی رضامندی کا متبادل تھا۔ وہ اسی وقت تیار ہونے چل دی تھی۔ کسوئی اور اسامہ اسے دیکھتے ہی دائیں بائیں چلی تھے۔
“پھپھو اتنے دن بعد آئی ہیں، میں نے آپ کو بہت مس کیا۔” کسوئی بڑے لاڈ سے بولی تھی میرب نے اس کے ماتھے پر پیار کیا۔ میرب کے بعد وہ دونوں اس کی طرف متوجہ ہوئے۔
“یار تھوڑا سا پیار ہمارے لیے بھی رکھو۔” میرب بھی بھابھی کے ساتھ احوال میں آپ پر۔” اشہل نے
کی باری اسامہ اور کسوئی کی طرف دیکھتے ہوئے کہا جس کا طنز اچھے طریقے سے سمجھ گئی ۔ اتنے میں ساریہ بھابھی اور امی بھی اس کی طرف بڑھیں۔
اشہل دیکھ رہا تھا کہ اسامہ اور کسوئی، میرب کے پاس سے اٹھ ہی نہیں رہے تھے۔ اسامہ اسے فائنل ٹرم کے رزلٹ کا بتا رہا تھا۔ میرب بہت خوش ہوئی۔
“پھپھو میں بھی تھرڈ آئی ہوں، میں اب روز خود پڑھتی ہوں۔” کسوئی نے بھی لہک کر بتایا جس پر میرب کی خوشی دیدنی تھی۔
☆☆☆
اسما کے ایگزام قریب تھے۔ وہ شہر کے ایک اچھے اور بے حد معیاری اسکول میں زیرِ تعلیم تھی۔ عائشہ بھائی تینوں بچوں کی پڑھائی کی ذمے داری اس کے سپرد کر کے خوش تھیں پر اسما نے ان کے دن مٹی میں ملانے پر تلی رہتی ۔ اس بار وہ بھی پڑھائی ہوتی تھیں ۔
“اسما یہ کوئی سستی دکھائے تو بے شک اس کی خاطر تواضع کرو۔” میرب نے بھی سکون کی سانس لی ورنہ اسما جس طرح کی شرارتی بچی تھی۔ اس سے میرب خود کو روک پاتی تھی ۔ اب عائشہ بھائی نے اجازت دے دی تھی اب تو کوئی عذر اور کوئی بھی مانع نہیں تھا ۔ اسما پڑھانے کے دوران اشہل اور ہارون کو بھی ڈسٹرب کر رہی تھی۔ ہارون ریاضی کی ڈایا گرام بنا رہا تھا۔ اسما نے زور سے ہی ریاضی کی ڈایا گرام پہ بدنامی لکیر بن گئی ۔ اسما اپنے بھائی کی طرف ذرا بھی متوجہ نہیں تھی۔ میرب نے اس کا ہاتھ اس کا پرانا غصہ عود آیا۔
” اب میں نے اس کو کرتے دیکھا تو اچھا نہیں ہوگا” میرب، اسما کی طرف جلی بھنی تھی کہ جو دروازے میں کھڑا تھا اندر آگیا۔
“میرب صاحبہ یہ ہمارے بچے ہیں، گوشت
پوسٹ سے بنے ہیں کسی جانور کے بچے نہیں ہیں، جن کی آپ قربانی کریں گی۔ زمانہ قدیم میں شاید خون پینے یا ہڈیاں توڑنے کی کوئی رسم ہوتی ہوگی پر یہاں میں ایسا ہونے نہیں دوں گا۔” اشہل نے آگے بڑھ کر اسما کو اس کے سامنے سے اٹھایا۔ اب وہ خود اس کے مدِ مقابل تھا۔ غصے سے دہکتی آنکھیں اس پر جمائے۔ ” بچوں پہ یوں رعب ڈال کر خود کو کیا۔ جائے؟” بچوں پہ یوں رعب ڈال کر خود کو کیا۔ ثابت کرنا چاہتی ہیں؟” وہ غصے میں آ گیا تھا۔
میرب نے بچوں کے سامنے ایسی ہتک کا تصور بھی نہیں کیا تھا ۔ اشہل نے اس کا بازو پکڑ کر زور دار جھٹکا دیا تھا۔ تکلیف کی شدت سے اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔
“درد ہوتا ہے ناں، بہت تکلیف ہوتی ہے، ان چھوٹے معصوم سے بچوں کو بھی ایسے ہی درد ہوتا ہوگا جب ان کی خاطر تواضع کرتی ہوں گی آپ۔” اشہل ٹھیک ٹھاک غصے میں تھا۔
ہارون، چاچو کو غصے میں دیکھ کر مما کو بلا لایا۔ میرب رو رہی تھی۔ لائبہ اور اسما بھی پاس کھڑی روتی میرب کو دیکھ رہی تھیں لیکن ان میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ آگے بڑھ کر اسے چپ کرواتے۔ لائبہ کئی بار اسما کو ڈانٹ چکی تھی کہ یہ سب تمہاری وجہ سے ہوا ہے۔ ہارون بھی اس پر آنکھیں نکال رہا تھا۔ اب عائشہ بھی ادھر آ گئی۔
اشہل ان کے آتے ہی اپنے کمرے میں جا گھسا۔ سائیڈ ٹیبل سے گاڑی کی چابی اٹھائی اور گھر سے نکل گیا۔ پیچھے میرب بچوں کے پلکوں رو رہی تھی۔ چھوٹے چھوٹے بچوں نے سامنے اشہل نے اس کی انسلٹ کی تھی۔ بے دردی سے بازو پکڑا تھا ۔ کیا وہ ان بچوں کی پٹائی نہیں کرتی تھی؟ کیا اسے ان بچوں سے محبت یا لگاؤ نہیں ہے کیا اس کا اتنا حق بھی نہیں ہے کہ وہ کسی رشتے سے ان کی کسی کوتاہی پر سرزنش کر سکے۔
یہ ٹھیک ہے کہ اسے رعب ڈالنے یا اپنی منوانے
کی عادت تھی مگر یہاں آ کر اس نے اپنا کوئی ایسا حق نہیں جتایا تھا۔
کسوئی اور اسامہ اس کے بھائی کی اولاد تھے۔ اس نے جب بھی سختی کی ان کی بھلائی اور پڑھائی میں اچھے رزلٹ کی خاطر ہی کی۔ بچوں کی بدتمیزی اور نالائقی وہ کسی صورت برداشت نہیں کر سکتی تھی اور یہی اس کی خامی تھی۔
اشہل نے تو پہلے دن ہی صاف کہہ دیا تھا کہ یہ رعب اور برتری یہاں نہیں چلے گی اور نہ میں کوئی سختی برداشت کروں گا۔ وہ یہ سب باتیں پیار سے بھی کہہ سکتا تھا پر شاید اسے استاد دکھ نہیں ہوتا۔ اشہل اس معاملے میں کسی رعایت کا قائل نہیں تھا۔
عائشہ بھابھی نے بڑی مشکل سے اسے خاموش کروایا تھا، میرب نے انہیں منع کر دیا تھا کہ گھر کے کسی بھی فرد سے اس کا ذکر نہ کریں۔ عائشہ بھابھی اس کی سمجھداری کی قائل ہو گئی تھیں۔ اشہل رات گئے کہیں واپس آیا تھا ۔ تب تک وہ سو چکی تھی۔
صبح اشہل جاگا تو میرب سو رہی تھی۔ اس کے آفس جانے کے ٹائم پہ وہ خود بخود ہی اٹھ جاتی تھی۔ اسے دیر تک سونے کی عادت نہیں تھی مگر آج وہ سو رہی تھی۔ اشہل نے بھی نہیں جگایا تھا۔
☆☆☆
صفورہ کی تاریخ طے ہو گئی تھی۔ میرب نے اشہل کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا، وہ کون سا کم تھا فوراً اکڑ میں آ گیا۔ اسے میرب کی صرف چند باتوں سے اختلاف تھا۔ ایسا نہیں تھا کہ وہ اسے نا پسند کرتا ہو۔ بس دو بار شروع میں جس طرح بچوں کے ساتھ اس کا رویہ دیکھا اس پر وہ ڈسٹرب تھا کہ جانے آئندہ زندگی میں وہ کیسی بیوی ثابت ہو گی لیکن سسرال آ کے جانے کیوں وہ اشہل سے خائف سی تھی۔ یہاں اس کی وہ عادتیں ڈھونڈے سے بھی نہیں نظر آئیں جس پر وہ ڈسٹرب تھا۔ میرب کی خاموشی اسے کھلتی تھی۔
اکثر اوقات وہ جان بوجھ کر زیادہ ہی کر جاتا کہ جواب میں وہ کچھ تو بولے مگر لڑائی جھگڑا کرنے والی میرب جانے کہاں گم ہو گئی تھی۔ اس پر بھی اشہل کی مردانہ انا جوش میں آ جاتی۔
صفورہ کے جہیز کا تقریباً تمام سامان آ گیا تھا۔ زیور بھی گھر میں ہی رکھا گیا تھا۔ میرب تمام کپڑے فائزہ کے ساتھ مل کر پیک بھی کروا چکی تھی۔ اس نے کافی بڑھ چڑھ کر تمام کاموں میں حصہ لیا تھا۔ اشہل کی والدہ حسن آرا بیگم بہت نرم دل اور سخی تھیں۔ صفورہ کی شادی سے پہلے انہوں نے بہت سی محتاج عورتوں کی مالی مدد بھی کی تھی یہ کوئی آج کی بات نہیں تھی۔ شروع سے ہی ان کے ہاں گھر کی آمدنی میں ضرورت مندوں کا حصہ رہتا تھا۔ اس وجہ سے ان کا گھرانا آس پڑوس میں مشہور بھی تھا ۔ اس کی مشہوری کا سبب وہ ضرورت مند عورتیں تھیں جو یہاں سے مالی امداد لے کے جاتی تھیں وہ اوروں سے بھی ذکر کرتیں۔ اس وجہ سے حسن آرا بیگم کی جان پہچان کی سب عورتیں ان کی بہت عزت کرتی تھیں۔ ان کے گھر کے دروازے ہر ضرورت مند کے لیے کھلے رہتے تھے ۔ یہی وجہ تھی کہ صفورہ کی شادی میں ان محتاج عورتوں کو ان سے بہت امیدیں تھیں۔ انہوں نے حتی المقدور ان کی مدد بھی کی تھی۔
اس روز بھی ناشتے کے بعد باہر لان میں بیٹھی ہوئی تھیں۔۔۔۔ بہوئیں اپنے کاموں میں مشغول تھیں۔ گھر کے مرد اپنے، اپنے کام پر جا چکے تھے۔ خانساماں سودا سلف لینے نکلا ہوا تھا۔
حسن آرا بیگم گھاس میں بپھری ہوئی منی چڑیوں کو دیکھ رہی تھی۔ جبھی باہر کے گیٹ پر کھٹکا ہوا۔ میرب بھی اسی طرف آ رہی تھی۔
“آجاؤ دروازہ کھلا ہے۔” حسن آرا بیگم قدرے اونچی آواز میں بولیں تاکہ باہر جو کوئی بھی ہے اندر آ جائے۔ اتنے میں میرب بھی ان کے پاس
آکر بیٹھ گئی۔
گیٹ سے اندر جو عورت داخل ہوئی وہ بے حد خستہ حال اور مسکین نظر آ رہی تھی۔ اس کا چہرہ اور کپڑے اس کی بدحالی کا اعلان کر رہے تھے۔
“آؤ بی بی کہاں سے آئی ہو، کون ہو؟” وہ اپنے مخصوص نرم لہجے میں بولیں۔۔۔۔ عورت نے ہاتھ جوڑ کر انہیں سلام کیا اور ان کے پاس آ کھڑی ہوئی۔
“حاجن بی بی میں ضرورت مند ہوں ۔ گھر والے کوئی بی بی، چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔ میری کچھ مدد امداد کرو۔” عورت نہایت مسکین تاثرات لیے ان کے پاس آ کھڑی ہوئی۔
میرب بڑی دلچسپی سے اسے دیکھ رہی تھی۔ وہ آہستہ آواز میں اپنے دکھڑے رو رہی تھی۔ حسن آرا اسے کچھ سمجھا رہی تھیں۔ میرب نوٹ کر رہی تھی کہ اس عورت کی عقابی نگاہ گھر کے چاروں طرف گردش کر رہی ہے۔ آخر میں اس نے میرب کا بھی بھر پور جائزہ لیا۔ میرب کی کلائی سونے کی چوڑیوں سے بھری ہوئی تھی کان میں ناک سے ٹاپس اور ہاتھ میں دو قیمتی انگوٹھیاں تھیں۔ گلے میں موٹی سی چین بھی تھی۔ عورت بار بار اسے دیکھ رہی تھی۔
“حاجن بی بی مجھے سخت بھوک لگی ہے اگر کھانے کو کچھ مل جائے تو۔۔۔۔” عورت نے فرمائش کی تو حسن آرا بیگم نہ نہیں کر سکیں۔
“میرب بیٹا جاؤ کچن سے کچھ کھانے کو لے آؤ۔” وہ اپنی نرم دل فطرت سے مجبور تھیں سو فوراً میرب سے کہا۔ میرب کچن میں آ گئی پر اس کا ذہن اسی عورت میں اٹکا ہوا تھا۔ جانے کیوں اس کی چھٹی حس بار بار کسی خطرے کا احساس دلا رہی تھی۔
ادھر وہ عورت اس کی ساس سے بہت سی معلومات لے چکی تھی۔ حسن آرا اسے حقیقی معنوں میں ضرورت مند سمجھ کر اس کی دلجوئی کرنے لگی۔ میرب ناشتا لے کر آئی تو وہ عورت اپنی جگہ
سے فوراً آکھڑی ہو گئی اور تیزی سے ان دونوں کی طرف پستول تان لی اور بلند آواز میں بولی۔
“آجاؤ جلدی سے راستہ صاف ہے۔” سب کچھ بہت اچانک ہوا تھا۔ حسن آرا کو تو جیسے سانپ سونگھ گیا تھا۔ یہی حال میرب کا تھا گویا اس کی چھٹی حس غلط نہیں تھی۔ عورت نے یہاں آتے ہی کہا تھا کہ اسے مرزا صاحب کے بیگم نے ان کے پاس بھیجا ہے مرزا صاحب ان کے پڑوسی تھے، کسی نہ کسی کے توسط سے کوئی نہ کوئی آہی جاتا تھا اور ایسا ہونا معمول تھا۔ حسن آرا بیگم کو یہ بھی خیال نہ رہا کہ میرب سے کہہ کر باہر کا گیٹ بند کروا دیتیں شاید خانساماں کے لیے کھلا چھوڑا ہوا تھا۔ اس عورت نے دو آدمیوں اور ایک عورت کے اندر آتے ہی کارروائی شروع کر دی۔
“چلو آگے سب سے پہلے ہمیں جیور نکال کے دو۔” اس عورت نے میرب کے ہلو کو گود کا دیا۔ حسن آرا بیگم پہ تو گویا سکتہ طاری تھا ابھی بل بھر میں صورتِ حال کچھ بھی ہو سکتی تھی۔ یہ گویا منظم گروہ تھا جو تمام معلومات حاصل کر کے یہاں تک پہنچا تھا۔ ویسے بھی شادی والے گھر کی تلاش میں یہ جرائم پیشہ افراد لگے رہتے ہیں۔ میرب کو اندازہ تھا کہ اگر وہ اندر چلی گئی تو پھر وہ سب رونما ہونے سے کوئی نہیں روک سکے گا جو کچھ دیر میں ہونے والا تھا۔
“اندر چلو۔۔۔!” اس عورت نے میرب کو زور کا دھکا دیا۔ میرب کے پاس سوچنے کو زیادہ وقت نہیں تھا۔ باہر دو آدمی اور پہلے والی مظلوم عورت گھر کے چاروں طرف پھر کر راستوں کا جائزہ لے رہے تھے حسن آرا کو لان میں ہی ریسیوں سے جکڑ لیا تھا کری کے ساتھ۔
میرب اندر لاؤنج کی طرف بڑھتی رہی یکا یک اس نے اپنا پیر کارپٹ میں خود الجھایا اور اس عورت کو بھی ساتھ گرا کر اس پر قابو کر لیا۔ یہ سب نہایت آ غا
فا نا ہوا تھا۔ ساتھ ہی میرب نے زور زور سے چخنا شروع کر دیا۔ اتنے میں خانساماں گیٹ پر کھٹکا تھا۔ حسن آرا کو اس حالت میں دیکھ کر اور میرب کی چخیں سن کر وہ واپس پلٹا اور اگلے ہی لمحے پڑوسیوں کا گن مین اور دیگر کئی آدمی اس کے ہمراہ تھے۔
میرب میں جانے کہاں سے اتنی طاقت آگئی تھی کہ اس لمبی مرد مار عورت کو قابو کیے رکھا۔ خانساماں نے گھر کے مردوں کو فون کر کے بلایا پڑوسی تو پہلے ہی اکٹھا ہو چکے تھے۔ حسن آرا کی رسیاں کھولی گئیں ۔ عورت کے باقی سب ساتھی اسے چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔ ساتھ والے ابرار قدوائی نے دن فائیو۔۔۔۔ پہ کال کر کے پولیس طلب کر لی تھی۔ وہ عورت اب پولیس کسٹڈی میں تھی۔
میرب اور حسن آرا سب کے گھیرے میں تھیں۔ سب ان سے پوچھ رہے تھے کہ یہ سب کیسے ہوا۔
“سب میرب کی بدولت ہوا ہے یہ اگر حاضر دماغی اور ہوشیاری سے کام نہ لیتی تو ہم نے آج لٹ جانا تھا۔” ساس کی نگاہوں میں اس کے لیے تشکر تھا۔
ساریہ بھائی کو بھی کسی نے فون کر کے اس واقعے کا بتا دیا تھا۔ وہ ساس کے ساتھ فوراً پہنچی۔ میرب کی ساس سب کے سامنے اس کی بہادری اور ہوشیاری کا تذکرہ کر رہی تھیں ۔ وہ سن سن کر شرمندہ ہو رہی تھی ۔
اس عورت نے میرب کے شور مچانے پر جب بھاگنے کی کوشش کی تو میرب نے اس کی کلائی میں ایسے دانت گاڑ دیے تھے جس پہ اس کی کلائی سے ٹھاک زخمی ہو گئی تھی۔ پولیس جب اسے لے کر جا رہی تھی تب ان سب کو میرب کے کارنامے کا پتا چلا تھا۔ شام تک کتنی بار اس واقعے کا ذکر ہوتا رہا جس کا کریڈٹ واضح طور پر حسن آرا نے میرب کو دیا تھا۔
یہ کوئی اتنی چھوٹی بات نہیں تھی جو نظر انداز کر دی جاتی ۔ میرب کی بہادری پہ واہ واہ ہو رہی تھی۔ وہ گردن اکڑائے بیٹھی تھی ۔ اسامہ بھی اپنی پھپھو کی بہادری کا تذکرہ سن کر مہا کے ساتھ آیا تھا اور بہت خوش تھا۔ ان سب سے بڑھ کر اشہل خوش تھا کہ اسے پہلی بار میرب پہ فخر محسوس ہوا۔ اس نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر پورے گھر کو بہت بڑے نقصان سے بچایا تھا۔
وہ بچوں میں گھری ہوئی تھی جو اس سے طرح طرح کے سوالات کر رہے تھے۔ اشہل بھی پاس آکر بیٹھ گیا۔
” پھپھو آپ کو ڈر نہیں لگا اس عورت سے؟” اسامہ نے پوچھا۔
“ہاں تھوڑا تو ڈر لگا تھا اگر میں ڈرتی رہتی تو وہ سب لوٹ کر لے جاتے۔ اسی لیے میں نے شور مچا دیا۔”
“اور آپ نے اس عورت کو کیسے پکڑ لیا تھا جبکہ اتنے خطرناک تھے وہ لوگ؟” یہ سوال ہارون کی طرف سے آیا تھا۔
“اگر میں ایسے نہ کرتی تو وہ لوگ سب کچھ آرام سے لوٹ کر لے جاتے۔ میں نہیں چاہتی تھی کہ وہ لوگ بچے پہ جائیں۔” میرب بہت خوش اور مطمئن تھی۔
“میرب میں تمہارا بہت شکر گزار ہوں ، مجھے آج سمجھ آئی ہے کہ قدرت نے تمہارے مزاج میں تلخی کیوں رکھی ہے۔ اگر یہ تلخی نہ ہوتی تو تم اپنی جان کی پروا کیے بغیر بھی بہادری نہ دکھاتیں ۔” اشہل دانی بہت شکر گزار لگ رہا تھا ۔
” اس میں شکر گزار ہونے کی کوئی بات نہیں، آخر یہ میرا بھی تو گھر ہے۔” وہ پل بھر میں ساری ناراضی فراموش کر گئی تھی ۔
بارون اور اسامہ اٹھ کے جا چکے تھے۔
“واقعی تم سے اب ڈر لگنے لگا ہے کہیں میری بھی ہڈیاں نہ توڑ دو اور خون نہ پی جاؤ۔” اشہل اسے چھیڑ رہا تھا۔
“میں آپ کو ایسی نظر آتی ہوں بھلا ؟” میرب کو سب کچھ یاد آ گیا تھا ۔ وہ ناراضی سے بولی۔
“ارے نہیں، نہیں تم تو میری جان ہو ، میں تو بس ایویں تمہیں تنگ کر رہا تھا۔ اب نہیں کروں گا کیونکہ مجھے پتا چل چکا ہے کہ تم بہت اچھی ہو”۔
“اور جو پہلے الٹا سیدھا کہتے رہے ۔” پرانے حساب چکانے کا اچھا موقع تھا ، وہ کیسے ہاتھ سے جانے دیتی۔
“اب نہیں کہوں گا”۔
“وعدہ۔۔” میرب نے اس کے سامنے ہاتھ پھیلایا۔
“پکا وعدہ۔۔۔۔” اشہل کی آنکھوں سے خلوص اور محبت اس کے لیے جھلک رہی تھی ۔
” میں اپنے بچوں کو تم سے ہی ٹیوشن دلواؤں گا،” اس کا ہاتھ دباتے ہوئے وہ شریر ہوا تو میرب کو شرم نے آ گھیرا۔
وہ اشہل کو پیچھے دھکیلتے ہوئے کچن کی طرف چلی گئی ۔ خانساماں نے چائے تیار کر دی تھی ۔ ٹرالی میں لوازمات رکھے وہ اندر آ رہی تھی جب اشہل نے اس کا نام لیا۔ میرب کے قدم خود ہی ست پڑ گئے۔ وہ اس کی تعریف کر رہا تھا اور اس تعریف میں کوئی کھوٹ نہیں تھا۔ اسے اشہل کے خلوص سے زیادہ کسی چیز کی طلب بھی نہیں تھی۔ وہ اعتماد سے چلتے ہوئے آگے آگئی ۔ اشہل کی مسکراتی نگاہیں اسی کی طرف اٹھی ۔۔۔۔ جواباً میرب نے بھی نگاہوں کی زبان میں اپنا یقین دلایا۔ وہ اب اندر تک شانت اور مطمئن تھی اور یہی اطمینان اس کا سرمایہ تھا۔
☆☆☆
| Novel Name: | Jan Gaey Jana By Nabeela Abar Raja |
| Status: | Complete |
| File Type: | PDF Format |
| Download Option: | Available Free |
