Main Chand Si By Memona Khursheed Ali Urdu Novel Complete Download Pdf
Here you can Main Chand Si By Memona Khursheed Ali Urdu novel complete free download pdf and online read. Download free pdf novels just with single click without any wait.
Download Main Chand Si By Memona Khursheed Ali Urdu Novel Complete PDF.
ناول کا نام: میں چاند سی (Main Chand Si)
مصنفہ: میمونہ خورشید علی (Memona Khursheed Ali)
صنف: معاشرتی، رومانوی، خاندانی دباؤ، اور رشتوں کے اتار چڑھاؤ پر مبنی داستان۔
ناول کا تعارف (Novel Introduction)
“میں چاند سی” اردو ادب کی جانی مانی اور مقبول لکھاری میمونہ خورشید علی کا تحریر کردہ ایک بہترین اور اثر انگیز معاشرتی اردو ناول ہے جو کتاب گھر اور مختلف ڈائجسٹوں میں پبلش ہو کر قارئین کی توجہ کا مرکز بنا۔ یہ کہانی روایتی رومانوی پلاٹ سے ہٹ کر خاندانی وقار، انا کے ٹکراؤ، اور شادی کے بعد میاں بیوی کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیوں اور تلخ رویوں کے گرد گھومتی ہے۔ مصنفہ نے اپنے جاندار اسلوبِ بیان، مضبوط کردار نگاری اور حقیقت پسندانہ مکالموں کے ذریعے خاندانی بندھنوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشمکش کو بہت مہارت سے قلمبند کیا ہے۔
ناول کی خاص جھلک (Highlight / Sneak Peek)
“مجھے یہی بتانے کے لیے فون کیا تھا یا کوئی اور بکواس بھی کرنی ہے تم نے۔۔۔۔؟” ارسہ سخت چڑچڑے سے انداز میں بولی تو سالار بری طرح تپ گیا۔ میکے جانے کے بعد اس کی بات چیت کا انداز ہی بدل جاتا تھا۔
“میں جو بات کر رہا ہوں۔۔۔۔ وہ تم نظر انداز نہیں کر سکتیں ۔ دیکھ لیا ہے میں نے تم لوگوں کے ہاں ڈیٹ فکسنگ پہ ڈراما۔ سالیاں، بہنوئیوں کی بانہوں میں بانہیں ڈال کر ناچ رہی تھیں اور تمہاری بھابیاں تمہارے بھائیوں کے دوستوں کے ساتھ رقص و سرور کی محفلیں لوٹ رہی تھیں۔”
“اوہ۔۔۔۔ شٹ اپ۔” ارسہ غصے سے چلائی۔
“چلاؤ مت۔” سالار غصے سے غرایا۔ “میں بھی چلا سکتا ہوں پر کیوں چلاؤں۔ کیا چلانے سے سچائی چھپ جاتی ہے۔ تمہارے چاچا کی بیٹی کس طرح چپک رہی تھی میرے ساتھ۔ ناچنا چاہتی تھی میرے ساتھ اور جب میں اس محفل سے بچ کر نکلنے لگا تو تمہارے کزنز مجھے ہلہ بازی سے شرمندہ کرنے لگے۔ کان کھول کر سن لو ارسہ میرا ایک کلچر ہے۔ ایک وقار ہے۔ ڈوم، میراثیوں کی طرح میں تمہارے گھر کی عورتوں کے ساتھ ناچ نہیں سکتا۔ اس لیے وہاں سے نکل آیا تھا۔ جس کا تم لوگوں نے سخت ایکشن لیا اور تمہاری ماں نے اور بھائیوں نے میری کلاس لگائی۔۔۔۔ بالآخر زچ ہو کر میں گھر آ گیا لیکن تم اپنے گھر والوں کو میرے ماحول اور میری شخصیت سے مطمئن نہ کر سکیں۔ الٹا مجھ ہی سے بدگمان رہیں۔۔۔۔۔ اور تم نے میرے گھر میں بھی آکر میرا تماشا لگوا دیا کہ میں کھانا کھائے بغیر پیچ فنکشن میں سے اٹھ کر چلا آیا تھا۔ کیا تماشا نہیں کہ وہاں کیا گھٹیا کھاتا کھلا ہوا تھا۔ زچ کر دیا تم نے مجھے۔۔۔۔ بالآخر مجھے انہیں بتانا پڑا اور تب ان لوگوں نے پردے کی پابندی عائد کر دی۔ جس پر ضرور تم نے اپنے میکے میں جا کر رونا رویا ہو گا۔ بس میں نے یہی بتانے کے لیے فون کیا تھا کہ تمہیں پردے کا لحاظ رکھنا ہو گا کوئی شرعی حدود نہیں پھلانگو گی تم۔۔۔۔ اگر میں نے تمہاری کوئی ایسی ویسی بات دیکھی تو تمہیں ہمیشہ کے لیے میکے سے دور ہٹنا پڑے گا۔” یہ کہہ کر سالار نے فون بند کر دیا اور ارسہ کے ہوش اڑ گئے۔ بہت دیر تک وہ سر پکڑ کر بیٹھی رہی۔۔۔۔۔ جانتی تھی وہ وہ اتنا ہی خود سر اور بہت دھرام ہے۔ وہ ایسا کر گیا تو وہ جیتے جی مر جائے گی مگر یہ بھی کیسے ممکن تھا کہ وہ ان ہنگاموں سے دور رہے۔ کیا وہ ایک کمرے میں بند ہو کر رہ جائے۔۔۔۔۔ اپنے بہن بھائیوں کی شادی کو وہ اس طرح اٹینڈ کرے گی، اس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔
سب کزنز میں سب سے اچھا ڈانس اسے ہی آتا تھا۔ سب سے اچھی ڈھولکی بھی اسے ہی بجانا آتی تھی اور جب وہ گانے بیٹھتی تو دوسرے فریق کے چھکے چھڑا دیتی۔ خاندان بھر میں وہ شادی بیاہ کے فنکشن میں بے حد مقبول اور ہر دلعزیز زندہ دل لڑکی جانی جاتی تھی۔ وہ تو دور دور کے رشتے داروں میں شادی بیاہ میں رنگ لگاتی تھی۔ اپنے بہن بھائیوں کی شادیوں میں اس نے سوچا بھی نہ تھا کہ اسے پابندیاں جھیلنا پڑیں گی۔۔۔۔۔ کتنی بدرنگ اور بے رونق ہو گئی تھی زندگی۔۔۔۔۔ اس طرح جینے کا تو اس نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔ وہ تو آزاد فضاؤں میں پلی بڑھی تھی۔ ہر قسم کی پابندیوں سے آزاد۔۔۔۔۔ کبھی امی نے کسی بات پر نہیں ٹوکا تھا۔ دلاور بھائی نے اسے اور رابعہ کو بہت ہی لاڈ نعم میں پالا تھا۔ ان کا ہر ہر ناز اٹھایا تھا اور پھر آخر میں کیا کیا۔۔۔۔۔ اڑان دے کر پر کاٹ دیئے گئے۔
“ہاؤ۔۔۔۔۔” کسی نے اس قدر زور سے کہا تھا کہ وہ ڈر کر اچھل پڑی سامنے ہی فرحان ریڈ نی شرٹ اور گرے پینٹ میں ملبوس ایستادہ تھا۔
“تم۔” اس نے اپنی بے ترتیب ہوتی سانسوں کو سنبھالا۔
| Novel Name: | Main Chand Si By Memona Khursheed Ali |
| Status: | Complete |
| File Type: | PDF Format |
| Download Option: | Available Free |
