Dil Drya Samdron Dhongay By Iffat Sehar Pasha Urdu Novel Complete Download Pdf

Here you can Dil Drya Samdron Dhongay By Iffat Sehar Pasha Urdu novel complete free download pdf and online read. Download free pdf novels just with single click without any wait.

Dil drya samdron dhongay by iffat sehar pasha

Download Dil Drya Samdron Dhongay By Iffat Sehar Pasha  Urdu Novel Complete PDF.

ناول کا نام: دل دریا سمندروں ڈونگے (Dil Darya Samundron Dhoongay)
مصنفہ: عفت سحر پاشا (Iffat Sehar Pasha)

صنف: معاشرتی، شدید رومانوی، کزن میرج اور زبردستی کے نکاح پر مبنی فیملی ڈراما داستان۔

ناول کا تعارف (Novel Introduction)
“دل دریا سمندروں ڈونگے” اردو ادب کی معروف اور مقبول لکھاری عفت سحر پاشا کا تحریر کردہ ایک بہترین معاشرتی اردو ناول ہے جو خواتین اور شعاع ڈائجسٹ میں پبلش ہو کر بے حد مقبول ہوا۔ یہ کہانی روایتی رومانوی پلاٹ سے ہٹ کر خاندانی رشتوں کی خوبصورتی، الجھنوں اور انا کے ٹکراؤ کے گرد گھومتی ہے۔ مصنفہ نے اپنے جاندار اسلوبِ بیان اور بہترین فیملی تانے بانے کے ذریعے یہ سکھایا ہے کہ سمندروں اور دریاؤں کی گہرائی کو تو ناپا جا سکتا ہے لیکن انسانی دل کی گہرائیوں اور پوشیدہ جذبوں کو سمجھنا صرف خدا کی ذات کا کام ہے۔

ناول کی خاص جھلک (Highlight / Sneak Peek)

“بلڈ میں اٹھ کے چلا جاؤں گا۔” وہ آہستگی سے انہیں دھمکاتے ہوئے بولا۔ کمال بات تھی یعنی وہ اسکی یوں عزت افزائی کر رہے تھے۔
“اب مجھے ان دھمکیوں کی پروانہیں کیونکہ میری بیٹی آئی ہے اور قطعی رعب میں نہیں آئے تو وہ ملا کر مری دانتیا تھوک دیں مارما اپنے کمرے میں چلا گیا۔”

“دیکھئے! اس کی یہی بات مجھے اچھی نہیں لگتی۔ خود کو نا قابل اشاعت کتاب کی طرح بند رکھتا ہے سوائے میرے کسی پر کھلنا پسند نہیں کرتا اور میں اسکی اس بات کو پسند نہیں کرتا۔” وہ اس سے شکایت کرنے لگے۔
“آپ بھی تو حد کر رہے ہیں بالکل بچوں کی طرح انہیں ڈانٹ رہے تھے وہ شاید میرے سامنے برداشت نہیں کر پا سکے۔” وہ دھیمی آواز میں بولی۔
“میں چاہتا ہوں کہ اب وہ عادی ہو جائے دوسروں کے لیے عام بننے کے لیے، عام ہو جائے۔ اسی لیے مجھے اور لیے دیئے رہنے اور اکھڑے رہنے کا تجربہ نہیں کرنا کیونکہ وہ خود کو میرے علاوہ کسی اور پر ظاہر ہی نہیں کرنا چاہتا اور میں پیدا تو اس کے ساتھ نہیں رہوں گا۔” وہ بہت بے تکلفانہ انداز میں اسے بتا رہے تھے۔ کل تک وہ ان کے پاس نہیں تھی تو اس کی حرص بھی نہیں کرتے تھے اب وہ انہیں ملی تھی تو انہیں یوں لگتا تھا جیسے زندگی اب ہی مکمل ہوئی ہے۔ حالانکہ وہ کم صم اور اپنے آپ میں سمٹی سمٹائی رہتی تھی مگر وہ اب اس سے ہر بات شیئر کرتے جو وہ ارقم سے کرنا چاہتے تھے مگر اس کے میسر نہ ہونے کی وجہ سے نہیں کیا کرتے تھے۔

“اور تم اکیلی ڈرتی تو نہیں گھر میں؟”
اسے خاموش دیکھ کر انہوں نے سپار آیا انہوں نے بہت ملامت سے پوچھا تو اس نے نفی میں سر ہلایا۔
بولے تو اس کی پلکیں نم ہونے لگیں وہ جلدی سے بولے۔
“ارے، رونا نہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ تم مجھے اپنا بابا نہیں سمجھتیں؟” انہوں نے صدمہ بھرے لہجے میں گویا اسے بلیک میل کیا۔ تو اس نے گڑ بڑا کر آنکھیں پونچھ لیں۔
“میں رو نہیں رہی۔” وہ جلدی سے بولی۔ تو انہوں نے کرسی کھسکائی اور اسے ساتھ لیے لاؤنج میں چلے آئے۔
“تم خوش رہا کرو۔ کچھ تو تلافی کرنے دو مجھے اپنی بے التفاتی اور بے پروائی کی۔ اتنے سالوں میں اپنے سگے بھائی سے بے خبر رہا اور سب سے بڑھ کر اتنی پیاری بیٹی سے۔ اور اس نے مجھ پر اتنا بڑا احسان کیا کہ وہ جاتے ہوئے اپنی سب سے قیمتی متاع میری خالی جھولی میں ڈال گیا۔ تم خوش رہو گی تو میں بھی مطمئن و پرسکون رہوں گا۔” ان کی گود میں سر رکھے کارپٹ پر گھٹنوں کے بل بیٹھی تھی وہ بہت پیار سے اس کا سر سہلاتے ہوئے کہہ رہے تھے۔ انٹی کے لہجے میں سانولا رنگ اور گہری موم آنکھیں پگھل رہی تھیں۔ جبکہ اس کی آنکھیں خود بخود ہی بھیگ رہی تھیں۔ یہ وجود ایک ہفتے میں ہی کتنا عزیز ہو گیا تھا اسے اتنی بڑی دنیا میں اباجی کے بعد یہ واحد وجود تھا جس سے لپٹ کر وہ باپ کی شفقت آمیز خوشبو کو محسوس کر پاتی تھی۔ اور وہ تھے بھی اباجی کی طرح۔ بس مزاج کی تند خوئی انہیں اباجی سے الگ کرتی تھی۔ مگر ربداء کے لیے تو وہ بالکل موم کے مانند تھے۔

“تم خوش تو ہونا یہاں؟” ان کے لہجے میں حسرت سی تھی۔
“ہاں بابا… میں بہت خوش ہوں۔” وہ بھیگے لہجے میں بولی تو انہوں نے اس کے دکھ کو پوری شدت سے محسوس کرتے ہوئے اس کے سر کو چوم لیا۔

 

Novel Name:Dil Drya Samdron Dhongay By Iffat Sehar Pasha
Status:Complete
File Type:PDF Format
Download Option:Available Free

Read Online Dil Drya Samdron Dhongay By Iffat Sehar Pasha Urdu Novel Complete PDF