Aanchal Main Jugnoo By Shazia Chaudhary Urdu Novel Complete Download Pdf
Here you can Aanchal Main Jugnoo By Shazia Chaudhary Urdu novel complete free download pdf and online read. Download free pdf novels just with single click without any wait.
Download Aanchal Main Jugnoo By Shazia Chaudhary Urdu Novel Complete PDF.
ناول کا نام: آنچل میں جگنو (Aanchal Main Jugnoo)
مصنفہ: شازیہ چوہدری (Shazia Chaudhary)
صنف: معاشرتی، رومانوی، جذباتی کشمکش، اور خاندانی رشتوں کے اتار چڑھاؤ پر مبنی داستان۔
ناول کا تعارف (Novel Introduction)
“آنچل میں جگنو” اردو ادب کی مقبول لکھاری شازیہ چوہدری کا تحریر کردہ ایک خوبصورت اور جذباتی معاشرتی اردو ناول ہے جو شعاع ڈائجسٹ میں شائع ہو کر قارئین کی توجہ کا مرکز بنا۔ یہ کہانی روایتی رومانوی پلاٹس سے ہٹ کر خاندانی الجھنوں، انا کے تصادم، اور رشتوں کی حساسیت کے گرد گھومتی ہے۔ مصنفہ نے اپنے جاندار اسلوبِ بیان، گہرے سسپنس اور بہترین مکالموں کے ذریعے کہانی کے تانے بانے کو اس طرح بنا ہے کہ قاری ہر کردار کی اندرونی کشمکش اور مخلصانہ جذبوں کو آخر تک محسوس کرتا ہے۔ اپنے گھریلو ماحول کی بہترین عکاسی کی وجہ سے اس ناول کو خواتین قارئین میں بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے۔
ناول کی خاص جھلک (Highlight / Sneak Peek)
پذیرائی کروں۔ میرے دل میں کوئی گنجائش، کوئی مثبت تاثر ہی نہیں ہے۔ دھمکی اور اختیار سے انتقام کے لیے حاصل کی گئی ہوں میں۔”
میشا اس کے ذہن سے تمنا کے لیے بنا ہوا منفی تاثر ختم کرنے میں ناکام ہی رہی تھیں۔
پھر کتنے ہی دن بیت گئے۔
آغا ہارون نے اسے اس کے حال پر چھوڑ دیا تھا۔ اس کے معمولات میں کبھی مداخلت کرتا نہ پھر اس کی اپنی بے تحاشا مصروفیات تھیں۔ کبھی کنسٹرکشن کمپنی کے سلسلے میں لاہور، کراچی کے چکر لگتے، کبھی کالج ہاسٹل اور اسکول کے مالی و انتظامی امور کے سلسلے میں ذمہ دار افراد ملاقات کے لیے آ رہے ہیں۔ کبھی آئندہ کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے انجینئرز اور مینیجرز سے میٹنگز طے کی جا رہی ہے۔
“وہ مخصوص نوبلانہ عیاشیاں کس وقت کرتے ہوں گے موصوف۔”
شملہ نے بے چینی سے سحر تھا مے اسے رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے۔
“یہ سنجیدہ قسم کی مصروفیات تو دکھاوا ہے محض۔ اصل ٹارگٹ تو بعد میں کھلے گا۔”
اس روز شام کو وہ بے مقصد سے انداز میں لان میں بیٹھی ہوئی تھی۔ ہلکی ہلکی پھوار اسے بھگو رہی تھی۔ وہ اپنے خیالات میں اس قدر محو تھی کہ بارش اور تمنا دونوں سے آنے کی خبر نہ ہو سکی۔
“بارش میں کیوں بیٹھی ہو۔”
وہ خلی الذہنی کے عالم میں اس کی طرف دیکھنے لگی۔
“تم سے ہی کہہ رہا ہوں بھئی۔ اتنی ٹھنڈ میں بیمار ہونا ہے کیا؟”
وہ دوبارہ بولا۔ تو اسے صحیح معنوں میں ہوش آیا۔ آسمان پر بادلوں سے بھرے بادل تیر رہے تھے تو یقیناً پکے ڈیڑھ دو گھنٹے جل تھل ہو جانی تھی۔
“بارش اچھی لگتی ہے کیا؟”
ایک لمحے کو پوچھ کر وہ بھی اس کے مقابل لان
چیز سمیٹ کر ہٹنے لگی۔
“پتا نہیں۔” وہ بیزاری سے گویا ہوئی۔
آفتاب نے ایک لمحے کو اس کے گندمی گالوں پر بارش کے قطروں کو دلچسپ نظارتوں سے دیکھا پھر ہلکا سا مسکرادیا۔
“ایسی ہی بے نیازی خود میں مگن عالم ہے یہ گالہ کیفیت میں، میں نے پہلی بار تمہیں تمہاری سالگرہ کے موقع پر دیکھا تھا۔ خود فراموشی کی وہ شالمانہ اور مغرورانہ ادا مجھے تمہاری طرف متوجہ کر گئی۔ پھر ٹھیک ایک سال بعد دوبارہ تمہیں سفید سے نیٹ لگا کے گیٹ کے آگے اسی موڈ میں کھڑے دیکھا تھا۔ لڑکیوں میں یہ ادا بھی لگتی ہے۔ حد درجہ منجمد محصور بے نیاز سا شالمانہ انداز مقابل کو بات کرنے سے قبل سو بار سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ غیر مرد کی ساری جراتیں ہما کے لیے جاتا ہے۔ لڑکیوں میں نسوانی غرور اور بے نیازی ہونی چاہیے کہ یہ غیر مردوں کے دستِ ہوس سے بچنے کے لیے بہترین حفاظتی باڑھ کے کام کرتے ہیں۔ ہاں مگر وڈاج روح ہے، غیر مردوں کے لیے اپنے مرد کے لیے پھر نہیں۔”
وہ قدرے آگے کو جھک کر معنی خیز انداز میں زور دے کر بولا تھا۔
“ہومونہ فرار کی مجال میں کہنے کے لیے دانہ ڈال رہا ہے د” وہ کڑھنے لگی۔
وہ بالکل بھی متاثر نہیں ہوئی تھی اس کی نرم خوئی سے۔ اس کی چٹانی شکن آلود ہونے لگی تھی۔ ہونٹ کو گویا اپنی لا تعلقی کا اظہار کرنا چاہ رہی تھی۔
“آؤٹنگ پر چلو گی؟ راستے میں بارش بھی انجوائے کر لینا ۔”
“ویسے تو وہ کبھی جانے پر آمادہ نہ ہوتی مگر اس وقت سج دھج اتنی بیزار ہو رہی تھی کہ تھوڑی سی پس و پیش کے بعد تیار ہو گئی۔
آغا اپنی اس ریمبو ٹائپ گاڑی کو لے کر وہ نکلا تھا۔ ڈرائیور صاحب کو دیکھ کر کہ آغا ہارون اتنے پکے اشارے سے اسے واپس
اپنے کوارٹر میں جانے کو کہہ دیا۔
وہ لوگ ابھی کالونی سے نکلے ہی تھے کہ بارش زور و شور سے ہونے لگی۔ اوودے اوودے سیاہی مائل سبز پہاڑوں پر دھند سی چھا رہی تھی۔
گاڑی کی حرارت آرام دہ فضا میں کیسٹ پلیئر سے گونجنے والی دلکش آواز نے گویا ایک سال سا باندھ دیا۔
چاہی تھی دل نے تجھ سے وفا کم بہت ہی کم
شاید اس لیے ہے گلہ کم بہت ہی کم
شملہ نے دزدیدہ نظروں سے ڈرائیونگ میں مگن آغا کے بھاری بالوں، بھرے سفید ہاتھوں کو اسٹیئرنگ پر حرکت کرتے دیکھا۔ وہ کسی گہری سوچ میں کم لب بھینچے ڈیش اسکرین پر نگاہ جمائے ہوئے تھا۔
جلتے سنا چراغ سے دامن ہزار بار
دامن سے کب چراغ جلا کم بہت ہی کم
صدیوں سے یوں تو ہے پامال انسان کا وجود
انسان ہم کو کب ہے ملا کم بہت ہی کم
بہت خوب صورت غزل تھی اور شاید آغا کی پسندیدہ بھی۔
آجائیے کہ آپ سے پہلے نہ آئے موت
اب وقت رہ گیا ہے بہت کم بہت ہی کم
اس کے بعد کیسٹ کا اگلا گانا شروع ہو گیا تھا۔
اے میرے ہم نشیں، چل کہیں اور چل
اس چمن میں اب اپنا گزارا نہیں
بات ہوتی گلوں تک تو سہہ لیتے ہم
اب تو کانٹوں پہ بھی حق ہمارا نہیں
دل کو بہلائیں کیسے شب ہجر میں
دل بہلنے کا کوئی سہارا نہیں
چاند بھی چھپ گیا، رات بھی ڈھل گئی
آسمان پر کوئی بھی ستارہ نہیں
شملہ لالہ حیران ہو رہی تھی کہ اس درجہ ریمانٹک مزاج والے شخص کا ذوق اتنا نفیس بھی ہو سکتا ہے۔ وہ کیسٹ کے مولیوں میں گم تھا اور شاید اس آواز کے ذریعے اسے بھی کچھ بتانا چاہ رہا تھا۔
جانے کس کی لگن، کس کی دھن میں مگن
جا رہے تھے کہیں مڑ کے دیکھا نہیں
ہم نے آواز پر ہم کو آواز دی
پھر بھی کہتے ہو ہم نے پکارا نہیں
میرا ذوق نظر آنا ججھے
گر ہو محفل مکرانا گرا ججھے
میں بھی گھر سے چلا ہوں یہی سوچ کر
آج نظریں ملیں یا نظارہ نہیں
شملہ لالہ نے بے ساختہ اس کی طرف دیکھا۔ عین اسی لمحے آغا نے ونڈ اسکرین سے نگاہ ہٹا کر اس کی جانب دیکھا تھا۔ نظروں کا تصادم ہوا تو آغا کی نظروں کی جادو چمک سے ہراساں ہو کر اس نے فوراً ہی نگاہ چرالی تھی۔
“جانے کیا ارادے ہیں موصوف کے، اف اللہ اب برستے ہوئے سرد موسم میں ٹو گاڑی کے علاوہ کوئی جائے پناہ بھی نہیں ہے۔” اس نے بھری بھری سی لی تھی۔
بالآخر گاڑی سڑک کے بائیں طرف ایستادہ ایک سرمئی سے بنے کے دامن میں رک گئی۔
انجن بند کر کے اپنی سیٹ کو آرام دہ حالت میں بیک کرتے وقت آغا قدرے ترچھا ہو کر دونوں بازو سینے پر باندھ کر بیک ٹکاتے ہوئے اس کی جانب متوجہ ہوا۔
یکدم شملہ لالہ کا دل دھڑکا۔ وہ اس کی دسترس میں تھی۔ وہ کسی بھی لمحے ہاتھ بڑھا کر اسے گرفت میں لے سکتا تھا اور یہ احساس اسے بری طرح خوفزدہ کیے دے رہا تھا۔ وہ غیر ارادی طور پر دھیرے دھیرے پرے سرکتی ہوئی بالکل دروازے سے جا لگی تھی۔
آغا اس کی گھبراہٹ کو دلچسپی سے جانچ رہا تھا۔
“ایک بات تو بتاؤ لالہ؟”
وہ اپنی پوزیشن تبدیل کیے بغیر اسے نظروں کی گرفت میں لیتے ہوئے بولا۔
“تم مجھ سے اس درجہ بیزار اور خائف سی کیوں رہتی ہو؟ شروع سے ہی کترائے ہوئے بے گانہ انداز میں پیش آ رہی ہو، کیا کچھ ایسا کھلم کھلا سرزد ہو گئی ہے، مجھے
| Novel Name: | Aanchal Main Jugnoo By Shazia Chaudhary |
| Status: | Complete |
| File Type: | PDF Format |
| Download Option: | Available Free |
