Ab Hijar Ka Istihara Aur Hai By Falak Tanveer Urdu Novel Complete Download Pdf

Here you can Ab Hijar Ka Istihara Aur Hai By Falak Tanveer Urdu novel complete free download pdf and online read. Download free pdf novels just with single click without any wait.

Ab hijar ka istihara aur hai by falak tanveer

Download Ab Hijar Ka Istihara Aur Hai By Falak Tanveer Urdu Novel Complete PDF.

ناول کا نام: اب ہجر کا استعارہ اور ہے (Ab Hijar Ka Istihara Aur Hai)
مصنفہ: فلک تنویر (Falak Tanveer)

صنف: معاشرتی، شدید رومانوی، ایمرجنسی نکاح، اور خاندانی ضد پر مبنی داستان۔

ناول کا تعارف (Novel Introduction)
“اب ہجر کا استعارہ اور ہے” اردو ادب کی معروف اور مقبول آن لائن لکھاری فلک تنویر کا تحریر کردہ ایک بہترین، جذباتی اور دل کو چھو لینے والا معاشرتی رومانوی اردو ناول ہے جو مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر قارئین کی توجہ کا مرکز بنا۔ یہ کہانی روایتی رومانس سے ہٹ کر خاندانی الجھنوں، انا کے تصادم، اور اچانک پیدا ہونے والے حالات کے تحت ہونے والے “ایمرجنسی نکاح” کے پس منظر میں لکھی گئی ہے۔ مصنفہ نے اپنے جاندار اسلوبِ بیان اور بہترین مکالموں کے ذریعے دکھایا ہے کہ کس طرح ایک غیر متوقع فیصلہ انسان کی زندگی کے تمام خوابوں کو بدل دیتا ہے۔

ناول کی خاص جھلک (Highlight / Sneak Peek)

“منظور ہے، چلو اپنے گھر۔” وادی سوات نے اس پر پریم کی ردا اوڑھ لیں۔

“اپنے گھر۔”
رات گھومتی سنساتی خوابیدہ انگڑائیاں لے رہی تھی، وہ بستر پر دبی حورے سوچ رہی تھی اور شنگریلا آبشار کی مدھر موسیقی نما ہنسی پھوٹتی تھی، کتنا فرحت بخش تھا میں، افق اور اپنا گھر، ایک بار پھر ہنسی۔

“خواب کے قوس و قزح پہ نیند کی لوریاں محوِ رقصاں ہیں۔”
دریچے کے پار جھانکا تو آسمان کہر آلود سا تھا، چاند کا تھال دریچے کے اندر جھانک رہا تھا، چاندنی کہر کے تار بنتے بنتے رات کی تاریکی پہ بسر آمد تھی، رابعہ بیگم نے دروازہ کھولا۔
“حورے سو گئی کیا؟”
“ہاں مورے، سوچکی ہوں۔” وہ نسی، ماں ہنستے ہنستے اس کے قریب پائینتی پہ بیٹھ گئی۔
“دودھ پی چکی ہو؟”
“کیا مورے، اب بچی تو نہیں ہوں۔” پریاں میں لپٹے وجود سے عجب سی مہک کمرے میں پھیلی تھی، شاید الوہی مہک ہو، رابعہ بیگم نے سوچا۔

“سیدو شریف سے ہاشم آ رہا ہے۔” حیرت سے پلکیں جھکائی اور جب یقین ہو چکا کہ ماں نے یہی کہا اور صحیح کہا، اچک کے اٹھ بیٹھی۔
“ہاشم سیدو شریف سے آ رہا ہے، لیکن سنا تھا کہ ہاشم نوشہرہ گیا ہوا ہے، جلدی نہیں آئے گا۔” سانس لینے لگی۔
“حورِ عرش محترمہ! کس نے کہا تھا کہ وہ نوشہرہ گیا ہوا ہے؟” اسے اپنی قابلیت پہ شبہ اور حماقت کا احساس ہوا۔

“گل آویزه بتا رہی تھی۔”
“گل آویزه کو گولی مارو، اور یہ بتاؤ کہ زلف نے کچھ کہا؟” سوتے چاند نے انگڑائی لی اور متوجہ ہوا۔
“زلف نے کچھ کیا کہنا ہے، کل سے تو خفا بیٹھی ہے، کل ہم نہر کے پاس گئے تھے، زلف نے کہا کہ کل زیتون کے جھنڈ تک جانا ہے، میں نے کہا، مورے اجازت نہیں دے گی، اس کی خوشی اڑان چھو ہوئی، نتھنے پھلائے اور کہا کہ تم تو حقیقتاً حورِ نہیں ہو، نہ جاؤ میری بھلا سے اور ہاں ماں سے کہنا نظرِ بد سے بچانے کی ترکیبیں پاس رکھے، اتنی خوبصورت بھی نہیں ہے، ملالے تو اس سے زیادہ…” کہہ کے رک گئی۔
“گلاب ابھی کھلا نہیں، اوس کے قطرے گلاب پہ گرنے میں ابھی سے ہے، چڑیا جب سے سے پہلے گھونسلہ چھوڑ دیں تو توازن کھو بیٹھتی ہے۔” رابعہ بیگم نے سوچا۔

“اچھا بس چھوڑو، یہ بتاؤ گل نور سے بات ہوئی تمہاری، پتا نہیں اس گل نور کا دل ہے یا خشخاش کے دانے۔”
“گل نور کیوں؟”
“گل نور نے کہا، چند کپڑے باقی ہے، تمام کپڑوں کے دوپٹوں پر کرن ٹانک لی ہے۔”
“کپڑے کس لیے؟” اب کی بار وہ حیران ہوئی۔

“چھوڑ بس۔” ماں کھلکھلائی۔
“بچی نہیں ہوں۔”
“ہاں وہ تو ہے۔”
“اچھا سو جاؤ اور ہاں۔” ماں نے دروازہ بند کر کے تاکید کی۔
“افق پہ ماں آئی تھی۔” اور اس جملے میں چھپے رمز کو وہ اگر جان پاتی تو یقیناً صبح تک جھرجھری لیتی۔

 

Novel Name:Ab Hijar Ka Istihara Aur Hai By Falak Tanveer
Status:Complete
File Type:PDF Format
Download Option:Available Free

Read Online Ab Hijar Ka Istihara Aur Hai By Falak Tanveer Urdu Novel Complete PDF