Ek So Sola Chand Ki Ratain By Ushna Kausar Sardar Urdu Novel Complete Download Pdf

Here you can Ek So Sola Chand Ki Ratain By Ushna Kausar Sardar Urdu novel complete free download pdf and online read. Download free pdf novels just with single click without any wait.

Ek so sola chand ki ratain by ushna kausar sardar

Download Ek So Sola Chand Ki Ratain By Ushna Kausar Sardar  Urdu Novel Complete PDF.

ناول کا نام: ایک سو سولہ چاند کی راتیں (Ek So Sola Chand Ki Ratain)

مصنفہ: اشنہ کوثر سردار (Ushna Kausar Sardar)

صنف: معاشرتی، رومانوی، المیہ (Tragic)، اور شدید جذباتی کشمکش پر مبنی داستان۔

ناول کا تعارف (Novel Introduction)
“ایک سو سولہ چاند کی راتیں” اردو ادب کی مایہ ناز اور بے حد مقبول لکھاری اشنہ کوثر سردار کا تحریر کردہ ایک شاہکار اور جذباتی معاشرتی اردو ناول ہے، جو ڈائجسٹ اور کتابی شکل میں شائع ہو کر قارئین کی توجہ کا مرکز بنا۔ یہ کہانی عام رومانوی کہانیوں سے ہٹ کر زندگی کے سنگین حادثات، دہشت گردی، ہجرت کے کرب، اور رشتوں کے شدید درد کے گرد گھومتی ہے۔ مصنفہ نے اپنے مخصوص، سحر انگیز اور ادبی اسلوبِ بیان کے ذریعے دکھایا ہے کہ کس طرح کچھ ہولناک لمحات ہنستی کھیلتی زندگیوں کو مٹا دیتے ہیں اور انسان کو پے در پے صدمات کی تاریک گہرائیوں میں دھکیل دیتے ہیں۔ اپنے جاندار مکالموں اور اچھوتے موضوع کی وجہ سے اس ناول کو اردو ادب کے قارئین میں ایک خاص اور بلند مقام حاصل ہے۔

ناول کی خاص جھلک (Highlight / Sneak Peek)

“آپ کے سسرال کی اتنی بڑی تقریب تھی میں آپ کو اس طرح درمیان میں چھوڑ کر نہیں آنا چاہیے تھا آپ کی ساس کا پہلی فون آیا تھا ابھی کچھ دیر پہلے ہمیں خبر ہوئی کہ آپ تقریب سے واپس آ گئی ہیں یہ خاصی بچکانہ حرکت ہے میں آپ سمجھدار ہو گئی ہیں آپ کو بیاہ کر کے اسی گھر میں جانا ہے اسی گھر کو سنبھالنا ہے مانا آپ پر کوئی ذمہ داری بھی ڈالی نہیں گئی مگر اب آپ کو خود کو ذہنی طور پر ان ذمہ داریوں کو قبول کرنے کے لیے آمادہ کرنا ضروری ہے اور کچھ دنوں میں شادی ہو جائے گی اس بچپنے کے ساتھ کیسے سنبھالیں گی آپ اس حویلی اور اس کے معمولات کو؟” اماں اس سے واپسی کی وجہ معلوم کیے بنا اسے ڈانٹنے لگی تھیں وہ اس کے تقریب سے لوٹ آنے کو اس کا بچپن تصور کر رہی تھیں اور میں ان کو فوری طور پر کوئی وضاحت نہیں دے سکتی تھی اس کی نگاہ سے خوشنما کا چہرہ ہٹ نہیں رہا تھا اور خوشنما کے لفظ۔
وہ اٹھتی چلی گئی تھی۔
“کیا ہوا طبیعت تو ٹھیک ہے آپ کی؟” اماں نے اسے خاموش دیکھ کر اس کی پیشانی کو چھوا تھا اور میں نے سر ہلا دیا تھا اور بمشکل خشک حلق سے آواز برآمد کرتے ہوئے بولی تھی۔
“ہم… ہم ٹھیک ہیں اماں۔ آپ ہمارے بارے میں فکر نہ کریں دراصل ہمارے سر میں اچانک درد اٹھا اور ہم اس تقریب میں ٹھہر نہیں سکے طبیعت اچانک گھبرانے لگی کہ ہم نے تقریب کو درمیان میں چھوڑ کر وہاں سے نکلنا مناسب خیال کیا ہما ہنجھال ہم معذرت کر لیں گے…” اس نے مدہم لہجے میں کہتے ہوئے ماں کی طرف دیکھنے سے گریز کیا تھا اماں نے اس کا چہرہ بغور دیکھا تھا پھر نرم لہجے میں بولی تھیں۔
“ہم آپ کے لیے دوا بھجوا دیتے ہیں میں آپ کھا کر آرام کریں باقی معاملات ہم دیکھ لیں گے۔” اماں اٹھتی تھیں اور جاتی ہوئی کمرے سے نکل گئی تھیں نین نے انہیں دیکھتے ہوئے سر تکیے پر رکھ کر آنکھیں موند لی تھیں۔

☆☆☆

آنکھ ایک جھر جھور خوف کے احساس سے کھلی تھی دل اتنی شدت سے دھڑک رہا تھا کہ اسے لگا تھا چھت کر سینے سے باہر آ جائے گا، اتنی قتل و غارت گری کا منظر تھا اس کی نگاہ حسرت زدہ رہ گئی تھی۔
حملہ آور جانے کب ٹرین میں گھس آئے تھے لاشوں کے ڈھیر پڑے تھے وہ ساکت روتی گئی تھی جب تیمور نے اس کا ہاتھ تھام کر کھینچا تھا اور ٹرین سے اتر گیا تھا وہ حواس باختہ تھی۔
“تیمور… ہم کہاں ہیں ہم کیا کریں گے یہ لوگ…” وہ غارت گری کا منظر دیکھ کر ششدہ رہ گئی تھی۔
“آپ خاموش رہیے فی الحال کوئی بات نہیں…” تیمور اسے لے کر آگے بڑھنے لگا تھا بلوہ کرنے والے ان کا پیچھا کر رہے تھے شاید وہ ننگے موزے بنا اور پیچھے دیکھے بنا اس کے ساتھ اپنا وجود گھسیٹتی لے جا رہی تھی کراہنے کی آوازیں شور چیخ پکار اس کا دماغ پھٹنے لگا تھا۔
“تیمور ان لوگوں کو مدد کی ضرورت ہے یہ ہمارے اپنے لوگ ہیں ہمیں رک کر ان کی مدد کرنا چاہیے کہاں لے جا رہے ہیں آپ مجھے پوری ٹرین کے لوگوں کو ذبح کر دیا ہے ان لوگوں نے دو ہمیں بھی چھوڑیں گے کہاں بھاگ سکتے ہیں ہم نہیں ہم نہیں بچ سکیں گے تیمور یہ بھاگنے کی کوشش عبث ہے ہم بچ نکلنے میں ناکام رہیں گے ہمیں مارے جائیں گے ان تمام لوگوں کی طرح اور ان تمام لوگوں کی طرح یہ لاشیں دیکھیں آپ اور انہوں نے ہمیں پیچھے دوبارہ ٹرین میں تو ہم بھی تھے ناپوری ٹرین کو برسی کے گھاٹ اتارا ان بے رحموں نے تو ہمیں کیسے چھوڑ دیا…” وہ مسلسل بولی جا رہی تھی مگر تیمور خاموشی سے اسے لے کر آگے بڑھتا جا رہا تھا راستے انجان تھے وہ کسی مقام سے واقف نہیں تھی کیسی مشکلات کا دور تھا وہ گھر سے بے گھر تھے کھلے آسمان کے نیچے بے یارو مددگار سر پٹ دوڑ رہے تھے نین نے گردن موڑ کر دیکھا تھا بلوہ کرنے والے حملہ آور بہت پیچھے رہ گئے تھے ٹرین کی پٹریوں پر بھاگی دوڑتی وہ ٹرین لاشوں کا ڈھیر بنی ساکت کھڑی تھی چند منٹ پہلے جہاں موت کا دو احساس نہیں تھے سچ تو یہ تھا اتنے لوگ تھے اس ٹرین میں زندگیاں جامد ہوئی تھیں میں کو یاد آیا تھا جب وہ اس ٹرین پر سوار ہوئے تھے تو بہت سے لوگ ایک خوف کے ساتھ اپنا سفر شروع کر رہے تھے کئی باتیں تھیں خوف کی

 

Novel Name:Ek So Sola Chand Ki Ratain By Ushna Kausar Sardar
Status:Complete
File Type:PDF Format
Download Option:Available Free

Read Online Ek So Sola Chand Ki Ratain By Ushna Kausar Sardar Urdu Novel Complete PDF