Mohabbat Ho Gai Akhir By Mustufa Chhipa Urdu Novel Complete Download Pdf

Here you can Mohabbat Ho Gai Akhir By Mustufa Chhipa Urdu novel complete free download pdf and online read. Download free pdf novels just with single click without any wait.

Mohabbat ho gai akhir by mustufa chhipa

Download Mohabbat Ho Gai Akhir By Mustufa Chhipa  Urdu Novel Complete PDF.

اندرون شہر کے ایک چھوٹے سے کیفے میں اس وقت اکا دکا میزیں ہی آباد تھیں صبح کے دس بجے کا عمل تھا دفتری اوقات کا آغاز تھا سو کیفے میں رش نہ ہونے کے برابر تھا ورنہ دفاتر کی لنچ بریک کے وقت تو یہاں تل دھرنے کی بھی جگہ نہ ملتی تھی۔ اسی کیفے کے ایک قدرے الگ تھلگ میز پر ایک نوجوان جوڑا آمنے سامنے بیٹھا ہوا تھا۔ انکے سامنے رکھی چائے کی پیالیوں سے بھاپ اٹھ رہی تھی۔ مگر وہ دونوں کسی بہت اہم بحث میں الجھے ہوئے معلوم ہوتے تھے کہ انہوں نے اب تک پیالیوں کو چھوا تک نہ تھا۔ انکے نام زونیہ اور علی تھے

“علی تمہیں نوکری کوئی۔۔۔” زونیہ نے اپنے لئیر کٹ ہلکے بھورے بالوں کو ایک ادا سے پیچھے کرتے ہوئے کہا۔۔۔

“کوشش کر تو رہا ہوں یار مل جائے گی تم پریشان مت ہو۔۔۔”

علی نے اس کے سپید ہاتھوں پر اپنا ہاتھ رکھ کر محبت سے جواب دیا۔

“کتنے سالوں سے میں یہی سن رہی ہوں علی اب تو میں اکتا چکی ہوں ہر بار ایک ہی بات سن سن کر کہ مل جائے گی مل جائے گی۔۔۔”

وہ اپنے ہاتھ اس کے ہاتھ کے نیچے سے کھینچتے ہوئے تلخی سے بولی۔۔۔

“جہاں کوئی ویکینسی آتی ہے ہر جگہ اپلائی کرتا ہوں انٹرویوز کے لیے جاتا ہوں اب تم ہی بتاؤ اس سے زیادہ میں کیا کروں۔۔۔”

وہ بیچارگی سے بولا۔۔۔

“میرے اوپر مما کا بہت دباؤ ہے شادی کا اور رشتے بھی اتنے اچھے آ رہے ہیں ابھی کل ہی مما نے مجھے بتایا ہے کہ ان کی دوست نے اپنے بیٹے کے لیے میرا رشتہ مانگا ہے اکلوتا بیٹا ہے پھر ڈاکٹر بھی ہے کلفٹن میں اپنے بنگلہ ہے۔ اس کے والد کا امپورٹ ایکسپورٹ کا بزنس ہے اور مما پاپا کسی حد تک اس رشتے کے لئے راضی بھی ہیں اب تم بتاؤ میں کیا کروں کیسے روکوں انہیں۔۔۔”

وہ علی کی طرف دیکھتے ہوئے ذرا سختی سے بولی۔۔۔

“تم مجھے کیوں سنا رہی ہو یہ سب دیکھو تمہاری مرضی کے بغیر تمہارے ماں باپ تمہاری شادی نہیں کریں گے اور تم انہیں منع کر دو کہ تم یہ شادی نہیں کرنا چاہتی۔۔۔”

اس نے چٹکی بجا کر حل نکالا۔۔۔

“اور کس برتے پر میں انہیں اس رشتے کے لئے انکار کروں کیا وجہ گی؟۔۔۔”

اس کا انداز تلخ تھا۔۔۔

“تم انہیں بتا کیوں نہیں دیتی کہ تم مجھے پسند کرتی ہو میں تمہارے گھر والوں سے بات کروں گا انہیں مناؤں گا مجھے یقین ہے وہ مان جائیں گے پلیز تم انہیں منع کر دو۔۔۔”

اس نے زونیہ کے دونوں ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں تھام کر ملتجی انداز میں کہا۔ کیفے میں بیرے کے فرائض انجام دینے والے پندرہ سولہ سالہ لڑکے نے ایک میز پر آرڈر نوٹ کرتے ہوئے اس منظر کو دیکھ کر دانت نکو سے۔

“کیوں مان جائیں گے وہ تم میں کیا ہے ایسا جو وہ تمہیں ہاں کریں گے نوکری تمہارے پاس نہیں ہے گھر تمہارا اپنا نہیں ہے تمہارے ابو کا ہے ایک پھٹچر سے بائک کے علاوہ تمہارے پاس اپنا ہے ہی کیا۔۔۔”

وہ انتہائی ترش لہجے میں بولی۔۔۔

“تم انہیں کہنا کہ تم مجھ سے محبت کرتی ہو اور نوکری کا کیا ہے آج نہیں تو کل مل ہی جانی ہے اللہ کا شکر ہے پڑھا لکھا ہوں کوئی جاہل نہیں ہوں اور رزق تو عورت کے نصیب کا ہوتا ہے۔۔۔”

وہ اس کے تلخ سے تلخ رویے کو بھی برداشت کر جاتا تھا واقعی محبت ذلیل و خوار کرتی ہے۔۔۔

“فار گاڈ سیک علی کس دنیا میں جی رہے ہو تم گراؤنڈ رئیلٹیز کو دیکھو محبت سے پیٹ نہیں بھرتا اور خالی ڈگری کا میں نے اچار نہیں ڈالنا۔۔۔”

وہ جھٹکے سے اپنے ہاتھ اس کی گرفت سے نکالتی ہوئی تضحیک آمیز انداز میں گویا ہوئی۔۔۔

کچھ ٹیبلز کے فاصلے پر بیٹھے چند لوگ ان کی جانب متوجہ ہوئے علی کو احساس خفت نے بری طرح دوچار کیا۔۔۔

“زونی لوگ دیکھ رہے ہیں۔۔۔”

وہ ہلکی آواز میں ذرا خفتے سے بولا۔۔۔

“بھاڑ میں جائے دیکھتے ہیں تو دیکھیں۔۔۔”

وہ اسی ٹون میں بولی۔۔۔

“اچھا بس نا مل جائے گی جاب مجھے مت ٹینشن لو تم شادی میرے ساتھ ہی ہوگی تمہاری۔۔۔”

وہ اس کے ہر انداز کو نظر انداز کیے اس کا موڈ ٹھیک کرنے میں مجتہد تھا۔

“ٹینشن لینے کی ضرورت مجھے نہیں تمہیں ہے کیونکہ اگر میں تمہارے ہاتھوں سے گئی نا تو پھر مجھ جیسی حسین لڑکی تمہیں ملنی نہیں۔۔۔”

 

Novel Name:Mohabbat Ho Gai Akhir By Mustufa Chhipa
Status:Complete
File Type:PDF Format
Download Option:Available Free

Read Online Mohabbat Ho Gai Akhir By Mustufa Chhipa Urdu Novel Complete PDF