Kuhar Me Kiran By Seema Munaf Urdu Novel Complete Download Pdf

Here you can Kuhar Me Kiran By Seema Munaf Urdu novel complete free download pdf and online read. Download free pdf novels just with single click without any wait.

Kuhar me kiran by seema munaf

Download Kuhar Me Kiran By Seema Munaf Urdu Novel Complete PDF.

کہر میں کرن

آتا ہے کسی روز ترے خواب کدے میں
خوشبو کی ردا اوڑھ کے بادل سے گزر کر
اے آبِ رواں دھول ہوئی جاتی ہیں آنکھیں
کب آئے گا کوئی ترے جل تھل سے گزر کے

پورا آسمان سیاہ بادلوں سے ڈھک چکا تھا۔ تیز بارش کے آثار تھے۔ وہ جلدی جلدی الگنی پر ٹنگے دھلے ہوئے کپڑوں کو سمیٹ رہی تھی۔ صبح سے تیز دھوپ نکلی ہوئی تھی، سارے کپڑے سوکھ چکے تھے اور اب اس کی ساری محنت برباد ہو جاتی۔ آج صرف تین دن بعد اس نے مشین لگائی تھی لیکن سارا صحن دھلے ہوئے کپڑوں سے بھر گیا تھا۔

تمام کپڑے سمیٹ کر برآمدے میں پڑے تخت پر ڈالتے ہوئے اس نے کپڑوں کے ڈھیر کو دیکھا۔ ابھی انہیں استری کرنا اور تہہ کرنا باقی تھا لیکن اس وقت اسے کچن میں جا کر روٹی تیار کرنا تھی۔ سالن وہ دوپہر میں ہی بنا چکی تھی۔ آٹا گوندھ کے فریج میں رکھ دیا تھا۔ بھائی اور ابا گرم روٹی کھاتے تھے۔ اس لیے وہ ان کے آنے کا انتظار کرتی تھی۔

“اتنا اچھا موسم اور تنہائی!” اس نے یاسیت سے سوچا۔

تینوں بھائی اپنے اپنے دھندوں میں باہر نکلے ہوئے تھے۔ ابا کا ہونا نہ ہونا برابر تھا۔ کبھی تو وقت پر گھر آ جاتے کبھی رات گئے اور کبھی کبھار بالکل نہ آتے۔

امی کو ان کی ان ہی باتوں نے وقت سے پہلے [—] دیا تھا۔ وہ بہت [—] تھیں۔ کوئی اور

عورت ہوتی تو شاید اپنے شوہر کی ان بے اعتنائیوں کو مارے باندھے قبول کر لیتی لیکن وہ اندر ہی اندر گھٹتی رہتیں۔ ابا کی بے حسی آہستہ آہستہ انہیں اندر سے ختم کرتی جا رہی تھی۔

عفیفہ کو اچھی طرح یاد تھا۔ جس رات ابا بہت رات کو گھر آتے، امی اور ان کا جھگڑا ضرور ہوتا۔ وہ انہیں گھر، بیوی اور بچے یاد دلاتیں لیکن ابا پر کیا اثر ہونا تھا، وہ جیسے تھے ویسے ہی رہے۔

امی وہ نہ رہیں۔ ان کی گلابی رنگت میں پیلاہٹ گھلتی گئی۔ چمکدار سیاہ آنکھوں کی جوت آہستہ آہستہ بجھتی گئی۔ ان کی ہنسی کھوکھلی ہو گئی۔ یوں لگتا جیسے وہ زبردستی جی رہی ہوں۔ ابا سے شادی ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

انہیں اپنے بچوں سے بہت پیار تھا۔ خاص کر عفیفہ سے۔ وہ ان کی بہت سی دعاؤں کے نتیجے میں ان کی زندگی میں آئی تھی۔ باسط، سمیط، اور وسیط ان کے تینوں بیٹے بہت پیارے تھے لیکن ہر بار وہ ایک بیٹی کی آرزو رکھتے ہوئے ماں بنتیں۔

ان کا دل چاہتا اللہ تعالیٰ انہیں ایک بیٹی کی نعمت سے نوازے۔ وہ اسے بنائیں، سنواریں۔ اس کے ریشمی بالوں میں پونیاں بنائیں۔ اسے پیاری پیاری فراکیں سی کر پہنائیں۔ اسے ہر وہ ہنر سکھائیں جو ان کے اندر تھا۔

لیکن ایک کے بعد ایک بیٹے ان کی گود میں آتے گئے لیکن جب وہ چوتھی بار ماں بننے والی تھیں تو ہر نماز کے بعد اٹھتے بیٹھتے، چلتے پھرتے انہوں نے اللہ سے ایک ہی دعا کی۔ “اے اللہ! تیرے خزانے میں کوئی کمی نہیں۔ مجھے ایک پیاری سی بیٹی سے نواز دے۔”

اور ان کی دعائیں بار آور ہوئیں۔ عفیفہ ان کی گود میں کیا آئی، وہ زندگی کی تمام بدصورتیاں اور کلفتیں بھول گئیں۔ نرم و نازک گلابی سی گڑیا۔ انہوں نے بے اختیار اسے سینے سے لگا لیا اور سسکنے لگیں۔

انہیں لگا کوئی ہے جس سے وہ اپنے دل کی بات کر سکیں گی۔ اسے سب کچھ بتا سکیں گی۔ خاور سعید اپنی زندگی کے ساتھی سے بھی جو کچھ وہ نہیں کہہ پاتیں وہ اس سے کہیں گی۔ وہ ان کی بیٹی نہیں ہو گی بلکہ وہ اسے سہیلی بنا کر رکھیں گی۔

امی اکثر اسے یہ سب کچھ بتایا کرتی تھیں۔ وہ اتنی بڑی نہ سہی تو اتنی چھوٹی بھی نہیں تھی کہ ان کی باتیں نہ سمجھ سکے۔ جب بھی وہ اسے اپنی سوچیں بتاتیں، اسے خود پر مان ہونے لگتا۔ تینوں بھائی امی کی اس سے اس قدر انسیت پر تھوڑا چڑ سے جاتے تھے۔

سب سے چھوٹا وسیط تو اس بات پر اکثر رونے بیٹھ جاتا تھا۔ “امی، آپ ہم سے اتنا پیار نہیں کرتیں جتنا اس عافی سے کرتی ہیں۔ ہم تو آپ کے بیٹے ہی نہیں ہیں۔”

“نہیں بیٹا!” وہ جلدی سے کہتیں “ماں کے لیے تو سب اولاد برابر ہوتی ہے۔ بس عافی

پرایا دھن ہے نا، چلی جائے گی اک دن۔ اس لیے مائیں بیٹیوں سے زیادہ پیار کرتی ہیں۔”

“پرایا دھن، یہ پرایا دھن کیا ہوتا ہے امی؟” وہ سب کچھ بھول کر سوال کرنے لگتا۔

“یہ بیٹیاں جو ہوتی ہیں نا بیٹا، کسی دولت سے کم نہیں ہوتیں لیکن دنیا کے دستور کے مطابق انہیں دوسرے گھر جانا ہوتا ہے۔ پھر ماؤں کے پاس ان کے لیے صرف ان کی خوشیوں کی دعائیں اور ان کا انتظار رہ جاتا ہے کہ کب وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ ہنستے مسکراتے ان سے ملنے آئیں۔” بتاتے بتاتے ان کی آنکھوں میں اپنی جان سے عزیز بیٹی کی جدائی کا عکس لہرانے لگتا۔ انہیں لگتا جیسے وہ ابھی ان کے گھر سے رخصت ہو جائے گی۔ پتا نہیں وہ کس دل سے اسے خود سے جدا کر سکیں گی۔

لیکن کیا پتا تھا کہ اس کے جانے کا دکھ اٹھانے سے پہلے وہ خود اس دنیا سے اٹھ جائیں گی۔ آج تک عفیفہ کو ان کی رخصتی کا منظر یاد تھا۔ وہ کیسے اپنی جان سے عزیز بیٹی کو روتا بلکتا چھوڑ گئی تھیں۔

امی، آپ کیوں چلی گئیں۔ آپ کو کیا معلوم، میں کتنی تنہا ہو گئی ہوں۔ اتنا بڑا گھر اور میں اکیلی۔ آپ کو جانا ہی تھا تو مجھے اپنا اتنا عادی نہ کرتیں۔ دیکھیں بارشوں کا موسم پھر آ گیا ہے۔ آپ کو بارشیں کتنی پسند تھیں۔ اس موسم میں آپ کس قدر خوش رہتی تھیں۔ گنگناتی ہوئی، نکھری نکھری، ہم سب بہن بھائیوں کے پسندیدہ پکوان بناتے ہوئے اور میں آپ کے چہرے کو تکتی رہتی تھی۔ اس سے آپ کتنی پیاری لگتی تھیں۔

“امی آپ اسی طرح رہا کریں۔ یونہی ہنستی مسکراتی، گیت گاتی ہوئی۔” میں آپ سے کہتی تو لمحہ بھر کے لیے آپ کی ہنسی تھم سی جاتی۔ آپ کی آنکھوں میں دکھ کے سائے لہراتے، ملال کے موسم اترتے لیکن اگلے ہی لمحے آپ سنبھل جاتیں۔

“چلو پکوڑے، گلگلے اور کچوریاں بناتے ہیں۔” آپ میرا ہاتھ تھام کر باورچی خانے میں آ جاتی تھیں۔

مجھے اس وقت کچھ پکانا نہیں آتا تھا لیکن میں آپ کے ساتھ باورچی خانے میں چھوٹے سے اسٹول پر بیٹھی رہتی تھی۔ آپ کے ہاتھ تیزی سے چلتے رہتے۔ بیسن گھلتا، ڈھیروں ڈھیر پیاز اور ہری مرچیں کٹ جاتیں۔ گلگلوں کے لیے میدہ گھولا جاتا۔ کچوریوں کے لیے آٹا گندھتا۔ چٹنی کے لیے املی بھگوئی جاتی اور میں دیکھتی رہتی۔ پتا نہیں سب عورتیں آپ کی طرح ہنرمند، سگھڑ اور ایکٹو ہوتی ہیں یا نہیں لیکن میں نے آپ کو ایسا ہی دیکھا تھا۔ منٹوں میں کھانا تیار، گھر صاف، بچے تیار۔ شاید آپ کے اندر کوئی جن تھا۔ برابر والی اماں بی تو یہی کہتی تھیں۔

“ستارہ، جیسا میں نے تمہیں گھر کے کاموں میں طاق دیکھا بیٹا، بہت کم لڑکیاں ایسی نظر آتی ہیں۔”

 

Novel Name:Kuhar Me Kiran By Seema Munaf
Status:Complete
File Type:PDF Format
Download Option:Available Free

Read Online Kuhar Me Kiran By Seema Munaf Urdu Novel Complete PDF