Dust E Be Talab Men Phool By Iffat Sehar Pash Urdu Novel Complete Download Pdf
Here you can Dust E Be Talab Men Phool By Iffat Sehar Pash Urdu novel complete free download pdf and online read. Download free pdf novels just with single click without any wait.
Download Dust E Be Talab Men Phool By Iffat Sehar Pash Urdu Novel Complete PDF.
ناول کا نام: دستِ بے طلب میں پھول (Dust e Betalab Main Phool)
مصنفہ: عفت سحر پاشا (Iffat Sehar Pasha)
صنف: معاشرتی، رومانوی، کزن بیسڈ محبت، خاندانی روایات اور الجھنوں پر مبنی داستان۔
ناول کا تعارف (Novel Introduction)
“دستِ بے طلب میں پھول” اردو ادب کی مایہ ناز اور مقبول لکھاری عفت سحر پاشا کا تحریر کردہ ایک بہترین معاشرتی اور رومانوی اردو ناول ہے جو خواتین اور شعاع ڈائجسٹ میں پبلش ہو کر بے حد مقبول ہوا۔ یہ کہانی روایتی رومانوی پلاٹ سے ہٹ کر خاندانی رشتوں کی خوبصورتی، الجھنوں اور پرانی روایات کے گرد گھومتی ہے۔ مصنفہ نے اپنے جاندار اسلوبِ بیان اور بہترین فیملی تانے بانے کے ذریعے یہ سکھایا ہے کہ بعض اوقات زندگی میں کچھ مخلص رشتے اور محبت بنا مانگے (بے طلب) ہی انسان کی جھولی میں پھول بن کر گر جاتے ہیں اور اس کی زندگی کو بدل دیتے ہیں۔
ناول کی خاص جھلک (Highlight / Sneak Peek)
“تم سے میں نے ذکر کیا تھا ناں اور اگلا زر کا۔”
“تایا جان کا۔۔۔۔ جی ہاں۔۔۔۔” استفہامیہ انداز میں پوچھتے پوچھتے اسے یاد آیا تھا۔
“میری ان سے فون پر بات ہوئی تھی۔۔۔”
“اچھا۔۔۔ کیا کہہ رہے تھے وہ؟” اس کی آواز میں کوئی تاثر نہیں تھا۔
“پہلے تو کافی ناراض ہوتے رہے مگر پھر ان کا موڈ قدرے بہتر ہو گیا تھا۔” وہ مسکرارہے تھے ۔
“بابا جان! اب آپ ان سے رابطہ کیوں استوار کرنا چاہ رہے ہیں۔ جب کہ تائی امی اپنی ایک لاکھ ۔۔۔ ہے۔” اس کی آنکھوں میں الجھن سی سمٹ آئی۔
“حویلی کے تمام اصول و قواعد کی کہانیاں وہ بچپن سے ماما اور بابا جان کی زبانی سنتا آرہا تھا۔
بابا جان نے ماما کے ساتھ اپنی پسند سے شادی کی تھی۔ اور پھر ماما سے کیے وعدے کو ایفا کرنے کی خاطر حویلی کی روایت کے مطابق کسی کزن سے شادی نہیں کی تھی۔ اسی وجہ سے انہیں برادری بدر کر دیا گیا تھا ۔ حویلی کے کسی لڑکے کا لڑکی سے اور لڑکی کا لڑکے سے شادی سے انکار کرنا لڑکی کی موت اور لڑکے کے کو برادری سے نکال دینے کے قابل جرم تھا۔
اور اب اتنے لمبے عرصے کے بعد جب تینوں بچے جوان ہو چکے تھے، بابا جان کو جانے کیوں اپنا خاندان یاد آنے لگا تھا۔
“درخت چاہے کتنا ہی اونچا ہو کتنا ہی مضبوط کیوں نہ ہو جائے بنا جڑوں کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوتا۔ اسی طرح انسان بھی کتنی ہی ترقی کیوں نہ کرلے، کہیں بھی کیوں نہ بس جائے اس کا خاندان اس کا حوالہ ہوتا ہے۔ اس کے بغیر آپ کچھ بھی نہیں ہوتے۔ اور پھر اختلاف رائے اپنی جگہ، اگر مل بیٹھنے اور رنجشیں دور کرنے کا موقع مل رہا ہو تو پھر کیوں ہے جانا نا دکھائی جائے۔ محبتوں کے آگے جھک جانے ہی میں برڈائی ہوتی ہے۔”
وہ اپنے مخصوص دوستانہ انداز میں اسے سمجھارہے تھے۔ وہ ہنسنے لگا۔
“پھر سننا، دیکھتے ہے بابا جان! ایسا نہ ہو کہ وہاں جا کر کوئی اور ہی چکر پڑ جائے۔ ماما تو قیامت کھڑی کر دیں گی۔” اس کی بات سمجھ کر وہ بھی ہنس دیے۔
“اب ایسا کچھ نہیں ہو سکتا مانی پتر ۔ جب ہو سکتا تھا ہم نے تو تب بھی نہیں ہونے دیا۔ میری منگیتر مجھ سے آدھی عمر کی بھی نہیں تھی بالکل بچی تھی۔”
“وہی تو کہہ رہا ہوں اب تو وہ بڑی ہو گئی ہوں گی ۔” وہ سمجھاتے ہوئے بدستور شرارتی انداز میں بولا تو وہ مسکراہٹ دباتے ہوئے تاسف سے سر ہلانے لگے۔
تب ہی ڈرائیور نے ہاسپٹل کے سامنے گاڑی روک دی تو وہ اس کی پیشانی چوم کر ہمیشہ کی طرح اسے اپنا خیال رکھنے کا کہتے ہوئے نیچے اتر گئے۔
“غلام محمد ! اب ذرا گاڑی کو اڑانا شروع کرو۔ جب تک میں سو کر اٹھوں ہمیں لاہور کی حدود میں ہونا چاہیے۔”
وہ ڈرائیور کو تنبیہ کرتے ہوئے نشست پر نیم دراز ہو گیا کہ سونے میں تو اسے ہمیشہ چند لمحے ہی لگتے تھے اور واقعی جب ڈرائیور نے اسے جگایا تو وہ ناصرف لاہور کی حدود میں داخل ہو چکے تھے بلکہ اب ڈرائیور اس کے ارادے بھی پوچھ رہا تھا۔ اس نے جمائی روکتے ہوئے ریسٹ واچ پر نگاہ دوڑائی۔ پھر کچھ سوچ کر سستی سے بولا۔
“فلیٹ کی طرف چلو یار۔ یونیورسٹی کل سہی۔”
اگلے پندرہ منٹ کی ڈرائیو کے بعد وہ خوبصورت بلڈنگ کے پارکنگ لاٹ میں موجود تھے۔
غلام محمد نے پھُرتی سے دروازہ کھول کر اس کا بیگ نکالا تو وہ اسے ہاتھ کے اشارے سے روکتا باہر نکل آیا۔
“بس کافی ہے غلام محمد ! تم یہ رکھو۔” اس نے والٹ نکال کر اس میں سے دو سو روپے نکال کر اس کو تھمائے تھے۔
“راستے میں چائے وغیرہ پی لینا۔” بیگ مضبوطی سے تھامے وہ لفٹ کی جانب بڑھ گیا۔ دوسری منزل تک پہنچنے ، لفٹ سے نکل کر فلیٹ میں داخل ہونے
| Novel Name: | Dust E Be Talab Men Phool By Iffat Sehar Pash |
| Status: | Complete |
| File Type: | PDF Format |
| Download Option: | Available Free |
