Dil Ka Har Unwan Piya By Mahmal Noor Urdu Novel Complete Download Pdf

Here you can Dil Ka Har Unwan Piya By Mahmal Noor Urdu novel complete free download pdf and online read. Download free pdf novels just with single click without any wait.

Dil ka har unwan piya by mahmal noor

Download Dil Ka Har Unwan Piya By Mahmal Noor  Urdu Novel Complete PDF.

ناول کا نام: دل کا ہر عنوان پیا (Dil Ka Her Unwan Piya)
مصنفہ: مخمل نور (Mahmal Noor)

صنف: معاشرتی، رومانوی، کزن بیسڈ محبت، اور خاندانی رشتوں کے بندھن پر مبنی داستان۔

ناول کا تعارف (Novel Introduction)
“دل کا ہر عنوان پیا” آن لائن دنیا کی مقبول لکھاری مخمل نور کا تحریر کردہ ایک بہترین اور دلنشین معاشرتی اردو ناول ہے جو پرائم اردو ناولز کے پلیٹ فارم پر پبلش ہو کر قارئین کی توجہ کا مرکز بنا۔ یہ کہانی روایتی رومانوی پلاٹس سے ہٹ کر خاندانی الجھنوں، کزنز کے درمیان کی پیاری نوک جھوک، اور مخلص جذبوں کی کشمکش کے گرد گھومتی ہے۔ مصنفہ نے اپنے آسان، عام فہم اور اثر انگیز اسلوبِ بیان کے ذریعے کہانی کا تانا بانا اس خوبصورتی سے بنا ہے کہ قاری ہر منظر میں کرداروں کے جذبات کو گہرائی سے محسوس کرتا ہے۔ گھریلو ماحول کی بہترین عکاسی کی وجہ سے اس ناول کو آن لائن ناول پڑھنے والوں میں بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے۔

ناول کی خاص جھلک (Highlight / Sneak Peek)

بالکل ٹھیک بابا۔۔
پھر کل یو نیورسٹی کیوں نہیں گئی اور آج بھی تیار نہیں ہوئی۔۔ انہوں نے بڑے ہی سنجیدہ لہجے میں کہا
بتول!! بابا اصل میں بھابھی کہہ رہی تھی کے میں ایک دو دن انکے ساتھ گزارو بھائی جو گھر نہیں ہے تو بھا بھی کا دل نہیں لگ رہا تھا۔۔۔ اور کوئی بہانہ ناملا تو بھابھی پے ڈال دیا
بھا بھی اسکی جھوٹ پے حیران رہ گئی۔۔
بابا اچھا چلو جلدی ناشتہ کر لو عمر آ رہا ہے آج تم اس کے ساتھ جاؤ گی وہ جو بڑے آرام سے ناشتہ کر رہی تھی حسن عالم کی بات پے اسکی بھوک ہی ختم ہو گئی۔۔
بتول!! بابا پر میں آپ کے ساتھ جاؤنگی۔۔ مجھے نہیں جانا اس کے ساتھ۔۔ زہر لگتا ہے مجھے اور آپ اسی کے ساتھ جانے کا کہہ رہے ہے پر وہ انکو نہیں کہہ سکتی تھی۔۔ کیونکہ وہ اس سے بہت پیار کرتے تھے اور اسکے خلاف وہ ایک لفظ بھی نہیں سن سکتے تھے۔۔
بابا!! ہادی گھر نہیں ہے اور دو دن سے مجھے جلدی جانا ہوتا ہے آفس کل تم گئی نہیں ورنہ کل بھی وہی چھوڑ کے آتا۔۔ یہ کہتے ہوئے وہ اٹھ کے باہر کی طرف بڑھ گئے۔۔
بتول نے تو دل میں شکر کیا کہ کل وہ نہیں گئی۔۔ ورنہ کل بھی سارا دن موڈ خراب ہی رہنا تھا۔۔
بھا بھی!! میں نے کب کہا تھا کے میرا دل نہیں لگ رہا اور تم یونیورسٹی نا جاؤ ہمم۔۔
بتول!! سوری بھابھی اور کوئی جھوٹ نہیں تھا تو یہی بولنا پڑا۔۔۔
چلو کوئی بات نہیں۔۔ جاؤ باہر عمر آ گیا ہے لینے۔۔۔
کیا ہے بھابھی دنیا میں اس کے علاوہ کوئی اور نہیں ہے۔۔ اس کا بس چلتا تو آج بھی یونیورسٹی نا جاتی
چلو اٹھو ورنہ بابا بولے گے۔۔

جی جا رہی ہوں۔۔ بتول پیر پٹخ کر گھر سے باہر نکل گئی۔۔
جب بتول گاڑی کے قریب پہنچی تو عمر بڑے مصروف انداز میں فرنٹ سیٹ سمبھالے بیٹھا ہوا تھا۔۔
وہ ایک خوبرو نوجوان تھا گندمی رنگ گہری آنکھیں تیکھا ناک اور خوب صورت بال جسے جیل کی مدد سے سیٹ کیا گیا تھا کوئی بھی لڑکی پہلی نظر میں ہی دل دے بیٹھے وہ ایسی شخصیت کا مالک تھا۔۔۔
بتول بھی کچھ کم نہیں تھی لمبے بال جو کمر سے نیچے تک جاتے تھے نیلی آنکھیں باریک ہونٹ وہ بھی کسی شہزادی سے کم نہیں تھی۔۔
بتول بڑے مزے سے دروازہ کھول کر اینڈرسیکھ گئی جیسے وہ اسکا پرسنل ڈرائیور ہوں
عمر کو اس کے اس انداز پے بہت ناگواری گزری پر اسکی پرواہ ہی کس کو تھی۔۔
عمر !! تم تھوڑا جلدی نہیں آسکتی تھی ؟؟ بڑے ہی سنجیدہ لہجے میں پوچھا۔۔۔
بتول!! نہیں۔۔۔ سپاٹ لہجے میں جواب دیا۔۔۔
عمر !! میں تمہارا ڈرائیور نہیں ہوں جو انتظار کرو کے بیگم صاحبہ کب آئے گی اور ہم جائے گے۔۔
بتول!! مجھے بھی کوئی شوق نہیں ہے آپ کے ساتھ جانے کا۔۔۔ بتول نے بھی اسی کے لہجے میں جواب دیا۔۔
عمر !! جی جی میں تو مارا جارہا تھا آپکو یو نیورسٹی چھوڑنے کے لیے
ہو سکتا ہے۔۔۔ بتول نے بھی لا پرواہی سے جواب دیا۔۔۔
ایسا کچھ نہیں ہے زیادہ خوش فہمی میں نہ رہنا میں صرف ماموں کے کہنے پے آیا ہوں ورنہ عام لوگوں کے لیے میرے پاس بالکل ٹائم نہیں ہوتا۔۔۔
بتول!! میں بھی بابا کے کہنے پے جا رہی ہوں۔۔
عمر نے کوئی بھی جواب دیے بغیر گاڑی سٹارٹ کر دی۔۔۔ کچھ دیر گاڑی میں خاموشی رہی جیسے فون کی بیل نے توڑا

 

Novel Name:Dil Ka Har Unwan Piya By Mahmal Noor
Status:Complete
File Type:PDF Format
Download Option:Available Free

Read Online Dil Ka Har Unwan Piya By Mahmal Noor Urdu Novel Complete PDF