Hum Kahan K Sachey Thy By Umera Ahmed Urdu Novel Complete Download Pdf

Here you can Hum Kahan K Sachey Thy By Umera Ahmed Urdu novel complete free download pdf and online read. Download free pdf novels just with single click without any wait.

Hum kahan k sachey thy by umera ahmed

Download Hum Kahan K Sachey Thy By Umera Ahmed  Urdu Novel Complete PDF.

ناول کا نام: ہم کہاں کے سچے تھے (Hum Kahan Ke Sachay Thay)
مصنفہ: عمیرہ احمد (Umera Ahmed)

صنف: معاشرتی، نفسیاتی، کزن میرج، اور خاندانی تقابل پر مبنی داستان۔

ناول کا تعارف (Novel Introduction)
“ہم کہاں کے سچے تھے” اردو ادب کی مایہ ناز اور بین الاقوامی شہرت یافتہ لکھاری عمیرہ احمد کا تحریر کردہ ایک شاہکار معاشرتی اور نفسیاتی ناول ہے۔ یہ کہانی بچپن کے موازنے، خاندانی حسد، رقابت اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی نفسیاتی پیچیدگیوں کے گرد گھومتی ہے۔ مصنفہ نے مہرین، مشعل اور اسود کے کرداروں کے ذریعے معاشرے اور خاندانوں کے اس تاریک پہلو کو بے نقاب کیا ہے جہاں بچوں کا آپس میں بے جا تقابل ان کی معصوم زندگیوں کو زہر آلود کر دیتا ہے۔ یہ ناول ضمیر کی آواز، سچی ندامت اور رشتوں کی سچائی پر مبنی ایک گہرا اخلاقی اور اصلاحی پیغام دیتا ہے۔

ناول کی خاص جھلک (Highlight / Sneak Peek)

لاؤنج میں داخل ہوتے ہی میری نظر مہرین پر پڑی تھی۔ وہ امی سے باتوں میں مشغول تھی۔ کچھ حیرت ہوئی اسے دیکھ کر کیونکہ جب سے میں پاکستان آیا تھا وہ پہلی بار ہمارے یہاں آئی تھی۔۔

“السلام علیکم! آج تو بڑے بڑے لوگ موجود ہیں اس غریب خانے میں۔”

وہ میری آواز پر چونک اٹھی تھی مگر اس نے جواب نہیں دیا۔

“ہاں آئی تو یہ مشکل سے ہی ہے آج بھی بڑے جتنوں سے لائی ہوں اسے ورنہ یہ تو آج بھی نہیں آ رہی تھی۔” امی نے میری بات کے جواب میں کہا تھا۔

“نہیں خالہ بس کام ہی اتنا ہوتا ہے کہ کہیں آنے جانے کی فرصت ہی نہیں ملتی۔ آپ کو پتا ہی ہے کہ ایم اے کی پڑھائی کتنی مشکل ہوتی ہے۔”

“پتا ہے بھئی ایم اے کی پڑھائی بہت مشکل ہوتی ہے مگر اور بھی لوگ ہیں جو یہ مشکل کام کرتے ہیں، مشعل بھی تو ہے نا۔ اس نے تو پڑھائی کے ساتھ ہر قسم کی سرگرمی پال رکھی ہے اور پھر بھی یہاں آتی جاتی رہتی ہے۔”

میں صوفے پر بیٹھتے ہوئے نادانستہ طور پر مہرین سے مشعل کا کمپیر کر گیا تھا۔ اس نے الجھی ہوئی نظروں سے مجھے دیکھا اور کہا۔

“میں مشعل نہیں ہوں۔” عجیب سی سرد مہری تھی اس کے لہجے میں۔

“ہر کوئی مشعل جیسا ہو بھی نہیں سکتا۔”

میں کہتے کہتے رک گیا۔ یکدم مجھے خیال آیا کہ وہ مشعل کو پسند نہیں کرتی، مہرین اس بات پر ناراض ہو سکتی ہے۔

“آیا جاکر و امی سے ملنے ان کا دل بھی بہل جائے گا اور تمہیں بھی لوگوں سے ملنے جلنے کی عادت پڑے گی۔”

میں نے بات بدل دی تھی۔ اس نے مجھ پر ایک نظر ڈالی تھی اور چپ رہی تھی۔ میں کچھ دیر تک لاؤنج میں ہی بیٹھا رہا اور پھر اپنے کمرے میں آ گیا۔ اس کی کمپنی میں بیٹھنا آسان نہیں تھا، کافی اعصاب شکن تجر بہ تھا۔ وہ میری ہر بات کے جواب میں خاموش رہتی تھی یا اگر کچھ کہا بھی تو بہت مختصر اور وہ جواب بھی کافی حوصلہ شکن تھے۔

پتا نہیں اب اسے کیا ہو گیا تھا؟ ورنہ پہلے تو وہ ایسی نہیں ہوتی تھی۔ مجھے یاد تھا کہ دو تین سال پہلے تک اس سے میری کافی دوستی تھی۔ اپنے باپ کی ڈیتھ کے بعد وہ اپنی امی کے ساتھ ننھیال میں آ گئی تھی۔ تب اس کی عمر شاید آٹھ نو سال ہو گی اور میں اس وقت بارہ تیرہ سال کا تھا۔ میری امی اکثر اسے اپنے گھر لے آیا کرتی تھیں اور مجھے ہمیشہ اس کے ساتھ کھیلنا اچھا لگتا تھا حالانکہ شروع میں میں اسے اپنے ساتھ کھیل میں شامل کرنے کے لیے بہت جدو جہد کرنی پڑتی تھی مجھے۔ وہ کبھی میرے کھلونوں کو ہاتھ نہیں لگاتی جہاں امی اسے بٹھا دیتیں وہ وہیں بیٹھی رہتی۔ بہت خوفزدہ اور سہمی ہوئی لگتی تھی وہ تب، ہمارے گھر کی چیزوں کو وہ حیرانی سے دیکھتی مگر نارمل بچوں کی طرح کبھی انہیں ہاتھ لگانے کی کوشش نہ کرتی مگر آہستہ آہستہ امی اور میں نے اسے بہت حد تک نارمل کر دیا تھا۔

حبیبہ خالہ کی شادی کسی بہت امیر گھرانے میں نہیں ہوئی تھی۔ میری امی کے برعکس وہ ایک مڈل کلاس گھرانے میں بیاہی گئی تھیں۔ ان کے شوہر وائڈ امیں سپرنٹنڈنٹ تھے۔ شروع کے دو چار سال انہوں نے اچھے گزارے مگر پتا نہیں کیا ہوا کہ خالہ کے شوہر نے اچانک ہیروئن استعمال کرنا شروع کر دی۔ پہلے وہ چوری چھپے نشہ کرتے تھے پھر خالہ کو پتا چل گیا تو انہوں نے کھلا عام یہ کام کرنا شروع کر دیا اور پھر اس کی مقدار بھی زیادہ ہوتی گئی پھر ان کی نوکری بھی چھوٹ گئی اور آہستہ آہستہ ہی سہی مگر ان کے حالات بہت خراب ہوتے گئے۔

میرے نانا خالہ کی تھوڑی بہت مدد کرتے رہتے تھے اور اس کی وجہ سے بھی ان کے ہاں فاقوں کی نوبت نہیں آئی۔ خالہ کے شوہر کے مرنے سے سب کو ایک دم سکون مل گیا تھا۔ اگر وہ نہ بھی مرتے تو بھی میرے نانا اور ماموؤں نے خالہ کو طلاق دلوانے کا فیصلہ کر لیا تھا، مگر انہیں خالہ کے شوہر کے مرنے کی وجہ سے یہ مسئلہ فیس کرنا ہی نہیں پڑا۔

خالہ کے انتقال کے دو سال بعد ان کی دوبارہ شادی ہوئی، لیکن مہرین کو ننھیال میں ہی چھوڑ دیا گیا کیونکہ نئے شوہر کے ہمراہ اسے لے جانا ممکن نہ تھا۔ اس صورتحال میں اسود کو مہرین سے گہری ہمدردی پیدا ہوئی، اسے اکیلا سمجھ کر وہ اس کا سہارا بنا اور یوں دونوں کے مابین گہری دوستی قائم ہو گئی۔

 

Novel Name:Hum Kahan K Sachey Thy By Umera Ahmed
Status:Complete
File Type:PDF Format
Download Option:Available Free

Read Online Hum Kahan K Sachey Thy By Umera Ahmed Urdu Novel Complete PDF