Main Khushboo Aur Raat By Sumaira Ghazal Siqqiqui Urdu Novel Complete Download Pdf
Here you can Main Khushboo Aur Raat By Sumaira Ghazal Siqqiqui Urdu novel complete free download pdf and online read. Download free pdf novels just with single click without any wait.
Download Main Khushboo Aur Raat By Sumaira Ghazal Siqqiqui Urdu Novel Complete PDF.
لاکھ چاہو، خواہش کے
بے شمار دیوے جلوں
اس کو بھول جانے کے
بے پناہ وارنے ہوں
اور اس محبت کو تیاگ کے جینے کا
فیصلہ سنانے کو
کتنے لفظ سوچے جائیں
دل کو اس کی آہٹ پر
برملا دھڑکنے سے کون روک سکتا ہے
پھر وفا کے صحرا میں
اس کے نرم لہجے اور سوگوار آنکھوں کی
خوشبوؤں کو چھونے کی
جستجو میں رہنے سے
روح تک پگھلنے سے
ننگے پاؤں چلنے سے
کون روک سکتا ہے
آنسوؤں کی بارش میں
چاہے دل کے ہاتھوں میں
ہجر کے مسافر کے
پاؤں تک بھی چھڑتا ہو
جس کو لوٹ جانا ہو
اس کو دور جانے سے
راستے بدلنے سے
دور جا نکلنے سے
کون روک سکتا ہے
“کیا واقعی ہمارے بیچ کوئی محبت تھی صرف نفرت تھی؟” نظم ڈائری میں لکھتے ہوئے اس نے خود سے سوال کیا۔ کیا اس کی آنکھیں نم ہوئی تھیں اس نے پلکوں سے گرتے آنسو صاف کیے پھر نہایت دکھ سے اپنے دائیں ہاتھ کو دیکھا۔ جس پر موجود جلا ہوا نشان اپنے آپ میں بڑی ہی اذیت کی داستان لیے ہوئے تھا۔
“کہاں گم ہو ہدیہ؟ کیا کیا ہے ہاتھ میں جو بڑی غور سے دیکھ رہی ہو، تمہارا ہی ہاتھ ہے بھئی۔” عافیہ کافی کا مگ لیے چلی آئی وہ ثانیہ کے بلانے پر ہی اس کے گھر آئی تھی ابھی شہر میں وہ ہی اس کی واحد دوست بنی تھی سو افطاری وغیرہ سے فارغ ہو کر وہ بابا سے اجازت لے کر یہاں چلی آئی تھی۔
“کچھ نہیں بس ایسے ہی تم سناؤ۔” اس نے فوراً ہاتھ کھینچا اور ڈائری بیگ میں رکھی۔
“ارے ایسے کیسے کچھ نہیں بھی تو دکھائیں میڈم۔” عافیہ نے شوخ ہوتے ہوئے زبردست اس کا ہاتھ کھینچ کر اپنے ہاتھ میں لیا تھا وہ چونک گئی۔
“ارے یہ سب کیا ہے؟ یہ کالا سا نشان ہے تم نے کچھ لگایا نہیں اس پر کم از کم نشان ہی ہلکا ہو جاتا۔” عافیہ فوراً استفسار پر آئی یہ وہ سوال تھا جس کا جواب وہ اپنے آپ سے بھی کھا چکی تھی۔
ہدیہ جو ماضی کی کٹھن گلیوں میں کام کرتے ہوئے جل گیا تھا وہ اس کے سامنے تھا۔
“آریا شیزر رولرتا ہے جس کے جل گیا تم دھیان سے کام نہیں کرتیں کیا۔” وہ بھی عافیہ کی ہر بات کے پیچھے پڑ جانے والی۔
“اف، کتنے سوال پوچھتی ہو تم، اب بچوں کی میں بہت دیر ہو گئی ہے۔” اس نے جھوٹی مسکراہٹ کے ساتھ درد کو چھپایا اور چادر سنبھال کر اٹھ کھڑی ہوئی دیر واقعی کافی ہو گئی تھی سو ثانیہ نے بھی اجازت دے دی ورنہ وہ کہاں جان چھوڑنے والوں میں سے تھی اس نے باہر نکل کر ایک بار پھر اپنے ہاتھ کو دیکھا اور اس بار وہ اپنے آنسوؤں کو بہنے سے نہ روک سکی تھی ماضی کی بہت سی تلخ یادیں اسکرین کے پردوں پر چلنے لگی تھیں۔
“ام۔۔۔اہم۔۔۔دیکھو فرینڈز اب ہمارے یونیورسٹی میں بہن جی ٹائپ لڑکیاں بھی پڑھیں گی بھئی یہ مولویوں کی بیٹیاں کیا یونیورسٹی میں بھی پڑھتی ہیں۔” صارم نے اپنے گروپ کے تمام لوگوں کو چڑھا ویں پٹی اس کنفیوز سی لڑکی کی جانب متوجہ کیا تھا وہ جیسے ہی یونیورسٹی اور اس کے ماحول سے پریشان تھی ان تینوں کی باتوں نے اس کی رہی سہی ہمت بھی چھین لی تھی اس کے بابا کا ہمیشہ سے خواب تھا کہ وہ بڑی اعلیٰ تعلیم دلا دیں اس کے اس ہر خواب کو پورا کریں وہ خود ایک گورنمنٹ کالج کے پروفیسر تھے سو اپنی سب جمع پونجھی اکلوتی بیٹی کی تعلیم کے لیے اٹھا دی تھی۔
اس لیے انہوں نے اس کا ایڈمیشن کراچی کی سب سے بڑی پرائیویٹ یونیورسٹی میں کرایا تھا اب یہ ثانیہ کا انٹرسٹ تھا کہ اس نے کمپیوٹر سائنس کی فیلڈ میں ایڈمیشن لیا تھا اس نے اپنی کالج فرینڈز سے پرائیویٹ یونیورسٹی کے ماحول اور ماڈرن ازم کے بارے میں کافی کچھ سن رکھا تھا اور آج پہلے ہی دن آ کر اس نے سب دیکھ بھی لیا تھا۔
ٹاپ اور جینز میں ملبوس میک اپ چہرے پر تھوپے یہ اسلامی مملکت کے تعلیمی ادارے کی لڑکیاں تو نہیں لگتی تھیں جیسے لڑکیوں پر ہونگ کرتے جملے کستے یہ لڑکے تھے اس نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کوئی اسے بڑے وثوق کے ساتھ بنائے گا وہ تو ہمیشہ سے ہی ٹاپ کلاس اسٹوڈنٹ رہی تھی۔
“آپ لوگوں کو تمیز نہیں ہے کیا لڑکیوں کی میں عزت کی جاتی ہے ان کے بارے میں اس طرح سے بات کی جاتی ہے۔” اسے ایسی ماحول میں جینا تھا سچی وہ بہت سہم گئی گر وہ اس گروپ کی جانب بڑھ گئی۔
“ہائیں آپ کی بہن جی ٹاپ لڑکیوں کے منہ میں زبان بھی ہوتی ہے۔” صارم اب کے زور سے ہنسا تھا غصے سے ثانیہ کا رنگ سرخ ہونے لگا تھا۔
“واٹ ڈو یو مین مسٹر، بہتر ہوگا کہ آپ میں اپنی ورنہ اچھا نہیں ہو گا۔” اس کی جانب انگلی اٹھا کر جیسے وارن کیا تھا صارم کو اس کی اتنی جرات پر ہی غصہ آ گیا وہ بھلا صارم کے ساتھ کوئی لڑکی ایسے بھی بات کر سکتی تھی وہ تو لڑکی مرتی تھی اس کی شان و شوکت یا سمارٹ آپ پر۔
“کیا کرو گی کیا تم ہاں شکایت کرو گی میری ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو میں کان کھول کر سن لو میرے پاپا اس یونیورسٹی کے بڑے فنڈ ز دیتے ہیں یہ جو اس یونیورسٹی کی امارت اور شان و شوکت دیکھ رہی ہو نہ یہ سب میرے پاپا کے فنڈ کی بدولت ہے جو ہر سال لاکھوں روپے یہاں دیتے ہیں۔ مجھے انگلی دکھاؤ گی تم یہاں سے ہی باہر کروا دوں گا۔” وہ جدید ٹینز اور گھمنڈی تھا ثانیہ سچ مچ اس کی دھمکی سن کر ڈر گئی تھی مگر ظاہر نہیں کیا۔
“آئندہ تم بھی میرے منہ مت لگنا بہتر ہو گا۔” وہ غصے سے کہتی چلی آئی وہاں سے واک آؤٹ کر گئی تھی۔
“شن، سمجھتی کیا ہے خود کو چھوئی موئی کا میں نے اپنے قدموں پر نہ جھکایا تو میرا نام بھی صارم نہیں۔” اس نے زور سے دیوار پر ہاتھ مارا تھا تہیں سے ان کی دشمنی کی شروعات ہوئی تھی۔
ٹاپ اور بورچی گر۔
“مجھے نہیں آ رہا کیسے سبق سکھاؤں اس مس بہن جی کو یار تم لوگ کچھ ہیلپ کرو نا۔” وہ کپ سے دنیا فرنٹ کے سامنے والی خاص پر ادھر سے ادھر ٹہل رہا تھا۔
“یار چھوڑ نہ کیوں اس کے پیچھے اپنا ٹائم ویسٹ کر رہا ہے وہ تیرے ٹائپ کی نہیں ہے۔” احسن نے سمجھایا تھا۔
“کیا مطلب میرے ٹائپ کی نہیں ہے تجھے لگتا ہے کے میں اس کے ساتھ عشق لڑاؤں گا۔ ہاہاہاہاہا۔۔۔ میری فیلڈ میں یا ریس میں ایسا کیا ہے شکل دیکھی ہے اس کی نہ پہننے کی تمیز نہ کچھ ہونہہ۔۔۔ مڈل کلاس۔” اس کے لہجے میں خود کو خود تجارت سناتی آئی تھی۔
“کیوں شکل کو کیا ہوا ہونا اتنی خاصی خوبصورت تو ہے۔” احسن نے ثانیہ کی اس کی جانب ہدیہ بڑھائے تھے۔
“ہر وقت تو اتنی بڑی چادر لپیٹے رکھتی ہے جیسے بد صورتی یہاں کے لوگوں سے چھپا رہی ہو، ارے بھئی خوب صورت ہے تو اپنے آپ کو ایکسپوز کرے۔” صارم کا قہقہہ فضا میں ابھرا تھا۔
“ہاں یہ تو ہے نہیں کرتی تو کیا ہوا ہم اسے ایکسپوز کر دیں گے اسے ان کی کلاس غبار بیشی چلی ہی جائے گی۔”
| Novel Name: | Main Khushboo Aur Raat By Sumaira Ghazal Siqqiqui |
| Status: | Complete |
| File Type: | PDF Format |
| Download Option: | Available Free |
