Mohabbat Aisa Dariya Hai By Fiza Batool Urdu Novel Complete Free Download Pdf

Here you can Mohabbat Aisa Dariya Hai By Fiza Batool Urdu novel complete free download pdf and online read. Download free pdf novels just with single click without any wait.

Mohabbat aisa dariya hai by fiza batool

Download Mohabbat Aisa Dariya Hai By Fiza Batool Urdu Novel Complete PDF.

ناول کا نام: محبت ایسا دریا ہے (Mohabbat Aisa Dariya Hai)
مصنفہ: فضا بتول (Fiza Batool)

صنف: معاشرتی، شدید رومانوی، کزن بیسڈ محبت، اور خاندانی ضد پر مبنی داستان۔

ناول کا تعارف (Novel Introduction)
“محبت ایسا دریا ہے” سوشل میڈیا کی مقبول لکھاری فضا بتول کا تحریر کردہ ایک بہترین، جذباتی اور طویل معاشرتی اردو ناول ہے، جو آن لائن پلیٹ فارمز پر قارئین میں بے حد مقبول ہوا۔ یہ کہانی انسانی جذبات کی گہرائی، رشتوں کے اتار چڑھاؤ اور خاندانی مصلحتوں کے گرد گھومتی ہے۔ مصنفہ نے اپنے جاندار اسلوبِ بیان کے ذریعے دکھایا ہے کہ محبت زندگی میں کسی دریا کی مانند بہتی ہے جو تمام تر رکاوٹوں، پتھروں اور حالات کی سختیوں کو چاک کرتی ہوئی آخر کار اپنا راستہ بنا ہی لیتی ہے۔

ناول کی خاص جھلک (Highlight / Sneak Peek)

یونیورسٹی کا پہلا دن اور وہ بھی اکیلے (کسی جانی پہچانی صورت یا دوست کے بغیر)۔ ابیہا کا ظلم کے ہاتھ پاؤں پھیلانے کیلئے محض یہ خیال ہی بہت کافی تھا گو کہ آپی نے اسکی کافی ہمت بندھائی تھی لیکن وہ ابیہا ہی کیا جو مجمع میں آکر جی بھر کے نہ گھبرائے۔ ابو اسے یونیورسٹی کے گیٹ پہ اتار کر چلے گئے تھے اور وہ لرزتے قدموں کے ساتھ اس گیٹ کو پار کر کے اندر بھی آچکی تھی۔ لیکن اب وہ مین ایڈمن بلاک کے ایک طرف سمٹی سمٹائی سی کھڑی کسی ایسے الو کیطرح چوندھیائی ہوئی آنکھوں سے گردونواح کا جائزہ لے رہی تھی جسے اجالے میں لاکر بٹھا دیا ہو…

سیاہ بڑی سی چادر میں لپٹی ہوئی وہ سانول سلونی سی لڑکی کاندھے پہ سیاہ عام سا بیگ ڈالے بار بار چادر کو تانپریشانی تک کھینچے ہوئے پریشان سی صرف یہ سوچ رہی تھی کہ اسکا ڈیپارٹمنٹ کس طرف ہے۔ کچھ ہمت کر کے اس نے قدم آگے بڑھائے، کچھ دیر ادھر سے ادھر چکرانے کے بعد وہ پھر ایک جگہ رک گئی۔ اسے سمجھ نہ آرہی تھی کہ وہ کیا کرے۔ بے فکرے نوجوان لڑکے لڑکیاں ادھر سے ادھر چکراتے پھر رہے تھے لیکن کسی نے بھی رک کر اس پریشان سی لڑکی کی طرف توجہ نہ دی تھی۔ قریب تھا کہ وہ مارے گھبراہٹ کے رو پڑتی کہ ایک نرم اور مہربان سی آواز اسکے قریب ہی ابھری۔

“مے آئی ہیلپ یو؟”

ابیہا نے اپنا جھکا ہوا سر اٹھایا۔ ایک الٹرا ماڈرن اور اسٹائلش سی بہت خوبصورت لڑکی اسکے سامنے کھڑی اس سے پوچھ رہی تھی۔ اسکے چہرے پہ نرم سی مسکراہٹ تھی۔

“جی…” مری مری سی آواز ابیہا کے حلق سے نکلی تھی۔

“نیو کمر ہو؟” لڑکی نے پوچھا۔ ابیہا نے اثبات میں سر ہلایا۔

“کس ڈیپارٹمنٹ کی ہو؟”

“جیو گرافی” ابیہا نے سر جھکا کر ایسے جواب دیا جیسے اپنے کسی جرم کا اعتراف کر رہی ہو۔

“آئی سی… تو یہاں کیوں کھڑی ہو؟” لڑکی نے سر کو خفیف سی جنبش دے کر پوچھا۔

 

Novel Name:Mohabbat Aisa Dariya Hai By Fiza Batool
Status:Complete
File Type:PDF Format
Download Option:Available Free

Read Online Mohabbat Aisa Dariya Hai By Fiza Batool Urdu Novel Complete PDF