Badla Mere Hamraz Ka Rang By Farhat Ishtiaq Complete Free Download Pdf
Here you can Badla Mere Hamraz Ka Rang By Farhat Ishtiaq Urdu novel complete free download pdf and online read. Download free pdf novels just with single click without any wait.
Download Badla Mere Hamraz Ka Rang By Farhat Ishtiaq Urdu Novel Complete PDF.
ناول کا نام: بدلا میرے ہمراز کا رنگ (Badla Mere Hamraz Ka Rang)
مصنفہ: فرحت اشتیاق (Farhat Ishtiaq)
صنف: معاشرتی، رومانوی، فیملی ڈراما، اور خاندانی جذبوں کے اتار چڑھاؤ پر مبنی داستان۔
ناول کا تعارف (Novel Introduction)
“بدلا میرے ہمراز کا رنگ” اردو ادب کی مایہ ناز، نامور اور مقبول ترین لکھاری فرحت اشتیاق کا تحریر کردہ ایک خوبصورت معاشرتی اور رومانوی اردو ناول ہے جو خواتین اور شعاع ڈائجسٹ میں پبلش ہو کر بے حد مقبول ہوا۔ فرحت اشتیاق اپنے جاندار اسلوبِ بیان، مضبوط کردار نگاری اور دل کو چھو لینے والے مکالموں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ یہ کہانی روایتی رومانوی پلاٹس سے ہٹ کر انسانی رشتوں کی حساسیت، خاندانی الجھنوں، اور وقت کے ساتھ بدلتے ہوئے جذبوں کے گرد گھومتی ہے، جہاں کوئی اپنا (ہمراز) حالات کی گردش کے باعث اچانک اجنبی رویہ اختیار کر لیتا ہے۔ اپنے حقیقت پسندانہ گھریلو ماحول کی وجہ سے اس ناول کو قارئین میں بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے۔
ناول کی خاص جھلک (Highlight / Sneak Peek)
ہاتھوں کے پکے مزے دار پنچ سے لطف اندوز ہو رہا تھا۔ کھانے پینے کا میں شوقین ہوں اور مامی میرے اس شوق کی تسکین کا اکثر ہی خاصا معقول انتظام کرتی ہیں۔
“مزہ آگیا مامی! یہ پھولوں کا پلاؤ اور پالک پنیر سچ کتنے دنوں سے میرا یہ دونوں چیزیں کھانے کو دل چاہ رہا تھا۔”
مامی نے خوب صورت سے کرسٹل کے پیالے میں جیلی وغیرہ سے سجے سجائے کسٹرد کو میرے آگے رکھا تھا اور کسٹرد دیکھتے ہی میں نے چاول کی ڈش اٹھاتے اپنے ہاتھوں کو فوراً روک لیا تھا۔ میٹھا تو مجھے اتنا پسند ہے کہ صرف سوئیٹ ڈش سے ہی پورا پیٹ بھر سکتا ہو۔ وہ میرے لیے اپنے ہاتھوں سے کسٹرد نکالنے لگی تھیں۔ مامی کی یہی باتیں تو مجھے ان کا دیوانہ بناتی ہیں۔ اس طرح میرا خیال رکھتی ہیں کہ میں خود کو کسی سلطنت کا راجا مہاراجا سمجھنے لگ جاتا ہوں۔ شاید مامی کو بیٹا نہ ہونے کی محرومی کا احساس تھا اور وہ میرے لاڈ اٹھا کر بیٹے کی کمی پورا کرنے ہی کی کوشش کرتی ہیں۔
“تم نے کچھ کہا عباس؟”
کچھ دیر بعد مامی نے مجھ سے آہستہ سے دریافت کیا تھا۔ پنچ پر اکثر میں مامی کی وجہ سے گھر آ جایا کرتا تھا۔ میرے دوست گھر جلدی بھاگنے پر میرا مذاق اڑاتے تھے مگر میں پروا نہیں کرتا تھا۔ میرے شرمندگی کے عالم میں نفی میں سر ہلا دینے پر وہ مزید مایوس سی ہو گئی تھیں۔
“آپ فکر مت کریں مکرتا ہوں میں کچھ۔” مجھے خود نہیں معلوم تھا کہ میں کروں گا کیا مگر پھر بھی ان کی اداس شکل مجھ سے دیکھی نہیں جا رہی تھی، اسی لیے تسلی دینے پر مجبور ہو گیا تھا۔
“پلیز کچھ کرو عباس! مجھے فکر کے مارے راتوں کو نیند نہیں آتی۔ آج کل تو اچھی خاصی لڑکیوں کے رشتے مسئلہ بنے ہوئے ہیں۔ نہ کپڑوں کا ہوش نہ بالوں کی فکر۔ اپنی دنیا میں مگن۔ کوکنگ کے نام پر شاید وہ صرف چائے ہی بنا سکتی ہے اور وہ بھی جو شاندے سے ملتے جلتے مزے والی۔ میں تو سب کوششیں کر کے دیکھ چکی، مگر اسے تو جیسے کسی بات سے کوئی سروکار ہی نہیں ہے۔ کل میں نے کسی بات پر جل کر کہہ دیا کہ ‘ان حرکتوں پر کون بیاہنے آئے گا تمہیں؟’ تو جھٹ سے جواب میں بولی ‘نہ آئے۔ یہ مرد ذات اس قابل بھی نہیں کہ اس پر سوچا جائے۔ عورتوں کو اپنا محکوم بنا کر خوش ہوتے ہیں مرد۔ میں تو کبھی کسی کی حاکمیت برداشت نہ کروں۔’ کہتے وقت یہ ہوش بھی نہیں تھا کہ ابا جان بھی وہیں تشریف فرما ہیں اور ان کی سنو بجاے اسے کچھ سرزنش کرتے یا سمجھاتے خاموشی سے بیٹھے مسکراتے رہے۔”
وہ بہت شکوے کے لہجے میں بول رہی تھیں۔ اچھا خاصا مزے دار کسٹرد مجھے انتہائی بدذائقہ اور کڑوا محسوس ہونے لگا تھا۔
“اچھا مامی! آپ کی خاطر میں یہ کڑوا گھونٹ پینے پر آمادہ ہوں۔” میں نے دل ہی دل میں انہیں مخاطب کیا تھا۔
♡ ♡ ♡
شام میں وہ افلاطون کی نانی اپنے وزن سے بھی کئی گنا وزنی کتاب ہاتھ میں لیے لان میں بیٹھی تھی۔
“کیا ہو رہا ہے بیہ؟” لہجہ دوستانہ کر کے میں اس کے برابر والی کرسی پر بیٹھ گیا تھا۔ کتاب پر سے سر اٹھا کر مجھے گھور کر دیکھا گیا تھا۔ گلاسز کے پیچھے سے جھانکتی وہ خطرناک نگاہیں مجھے بری طرح سلگاتی تھیں۔
“آج کل تم یونیورسٹی کتنا لیٹ جانے لگے ہو۔ پہلا پیریڈ تو روزانہ ہی مس ہو جاتا ہو گا۔ یہ کھیل کود اور تفریحات کام نہیں آئیں گی زندگی میں۔ جو لوگ اپنے آج کی قدر نہیں کرتے ان کا آنے والا کل ان کی قدر نہیں کرتا۔”
میرا بس نہیں چل رہا تھا اس علامہ ابنِ علامہ کو ایسی ایسی سناؤں کہ طبیعت صاف ہو جائے۔
وہ مجھے نصیحت کر کے فارغ ہونے کے بعد دوبارہ کتاب کی سمت توجہ کر چکی تھی۔ جہاں تک میری اسٹڈیز کا سوال ہے تو اس معاملے میں، میں کبھی بھی
| Novel Name: | Badla Mere Hamraz Ka Rang By Farhat Ishtiaq |
| Status: | Complete |
| File Type: | PDF Format |
| Download Option: | Available Free |
