Dard Gar By Umm E Maryam Urdu Novels Complete Download Pdf

Dard gar by umm e maryam Picture is displaying

Download Dard Gar By Umm E Maryam Urdu Novels Complete PDF. 

دردِ گر“ (Dard Gar) مشہور مصنفہ امِ مریم (Umme Maryam) کا ایک مشہور اور خوبصورت سماجی و رومانوی (Social Romantic) ہے 

“درد گر”

از

ام مریم

منفرد بیانیہ (Unique Narration): اس ناول کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی کہانی ایک ہی ہے، لیکن اس کے تینوں مرکزی کردار (حجاب، ابو داؤد، اور عون مرتضیٰ) اپنے اپنے نقطہ نظر اور تجربات کے ذریعے اس کہانی کو بیان کرتے ہیں

جذبات اور انسانی رویے: ناول میں محبت، دکھ، نفرت، انتقام اور غلط فہمیوں جیسے انسانی جذبات کو بہت گہرائی سے پیش کیا گیا ہے

پیغام: “دردِ گر” کا بنیادی پیغام یہ ہے کہ نفرت، حسد اور انتقام انسان کو اندر سے تباہ کر دیتے ہیں، اور ان منفی جذبات کا بہترین اور واحد علاج محبت، صبر اور نیکی (Kindness) ہے

اسلامی اور اصلاحی رنگ: امِ مریم کے دوسرے ناولوں کی طرح اس میں بھی معاشرتی اصلاح اور گہرا اسلامی و اخلاقی پہلو شامل ہے جو پڑھنے والوں کو زندگی کے بارے میں مثبت سوچ عطا کرتا ہے

********************

پچھلے تیس منٹ سے میں مسلسل ایک کام کر رہی تھی اور وہ تھا بالوں کو سلجھانے کا کام مگر بال ابھی تین تنی جیسے سلجھے تھے ایک حصہ ابھی بھی سلجھانے والا رہتا تھا۔ ہاتھ شل ہو کر میری جھنجھلاہٹ کو بڑھا گئے تو روہانسی ہو کر میں نے پہلے برش پٹخا پھر گھٹنوں میں منہ چھپا کر بے بسی سے سسکنے لگی۔ یہ بے حد گھنیرے اور لمبے ریشمی بال میری مما کو جتنے پسند تھے۔ میرے لیے اسی قدر وبالِ جان ہو چکے تھے۔ انہیں سنبھالنا اور سنوارنا میرے لیے سب سے دشوار امر ہو چکا تھا۔ ایک حد تک یہ ذمہ داری مما کی ہی تھی مگر پچھلے کچھ دنوں سے چونکہ ان کی طبیعت کچھ بہتر نہ تھی اور یہ کام تن تنہا میرے اوپر آ گیا تھا اور میری وہی لاپرواہی ہر روز کالج جاتے وقت تیاری میں، بس اوپر اوپر سے سیدھے کیے اور کیچر میں جکڑ کر کام چلا لیا یہ یقیناً اسی کوتاہی کا نتیجہ تھا کہ میرے بال اس وقت کسی جھاڑی کا نقشہ پیش کر رہے تھے وہی ریشمی سلکی بال جن پر میری مما سمیت میری دوستیں دل و جان سے فدا تھیں اور مما تو اس عاشقی میں اتنا آگے تھیں کہ مجھے کبھی بال کٹوانے کی اجازت ہی نہیں دی تھی۔ حالانکہ میں نے کتنی منتیں کی تھیں ہر طرح سے ضد کر کے دیکھ لی مگر واحد میری یہی ایک خواہش تھی جو بھائیوں سمیت مما نے بھی بڑی بے نیازی سے رد کر دی تھی جس کے نتیجے میں میں نے روزمرہ کی ذمہ داری بھی مما پر ڈال دی تھی۔ یہ میرا ابومعصوم سا احتجاج تھا جس میں میں خود کو حق بجانب سمجھتی تھی۔
“کیا ہوا بیٹے؟”
میں یونہی بال بکھرائے سر نیوڑائے بیٹھی ہوئی تھی جب مما دودھ کا گلاس لیے اندر آئی تھیں جواب میں نے شاکی نظروں سے انہیں دیکھا اور آنسو بھری آنکھیں جھکا لیں۔
افوہ یہ بھی کوئی رونے والی بات ہے؟ لاؤ میں منٹوں میں سلجھا دیتی ہوں۔” انہوں نے گلاس سائیڈ ٹیبل پر رکھا اور میرا پھینکا ہوا برش اٹھا کر نزدیک آگئیں۔”
“کب تک کریں گی آخر آپ۔ کیا ہے اگر تھوڑے سے کٹوانے دیں۔”
میری جھنجھلاہٹ بے بسی کی طرف بڑھ رہی تھی۔
“آپ بہت ناشکری کا مظاہرہ کر رہی ہو حجاب بیٹا! آپ کو احساس تک نہیں ہے آپ کفرانِ نعمت کی مرتکب ہو رہی ہو۔ ارے لڑکیاں تو ترستی ہیں ایسے حسین بالوں کے لیے جان ماری کرتی ہیں طرح طرح کے ٹوٹکے استعمال کر کے اور تم… فکر مت کرو آپ کی شادی کروں گی تو ایک نوکرانی دے دوں گی

 

Novel Name:Kuch Panne Teri Yadoon Kai
Writer Name:Aashu Saleem
Status:Complete
File Type:PDF Format
Download Option:Available Free

Read Online Dard Gar By Umm E Maryam Urdu Novels Complete